உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ملے کورونا کے 10682 نئے کیسز ، 311 مریضوں کی موت

    اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ملے کورونا کے 10682 نئے کیسز ، 311 مریضوں کی موت

    اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ملے کورونا کے 10682 نئے کیسز ، 311 مریضوں کی موت

    اترپردیش میں کورونا وائرس کی رفتار پر بریک لگ گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 10782 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران 311 مریضوں نے اس وائرس سے دم توڑ دیا ۔

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش میں کورونا انفیکشن کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 10682 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 311 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں 24837 مریض شفایاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں ۔ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 67 ہزار 420 مریضوں کی جانچ ہوئی ہے ۔ ادھر کووڈ انفیکشن سے شفایاب ہوجانے کے بعد بھی کئی مریضوں کو علاج کی ضرورت برقرار رہتی ہے ۔ محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن محکمہ کے ذریعہ ایسے مریضوں کے مفت علاج کیلئے یوگی سرکاری نے حکم جاری کئے ہیں ۔

      اترپردیش میں تیسرے مرحلہ کی ویکسینیشن ڈرائیو میں نگر نگم کے ساتھ سبھی کمشنری دفاتر میں اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری کا آغاز ہوگا ۔ ریاست میں 23 اضلاع میں ویکسینیشن کارروائی آگے بڑھے گی ۔ ریاست میں 18 سے 44 سال عمر کے لوگوں کا ویکسینیش یکم مئی سے شروع کیا گیا تھا ۔ پہلے مرحلہ میں سات اضلاع لئے گئے تھے ، جہاں ایکٹیو کیسز زیادہ تھے ۔ دوسرے مرحلہ میں اترپردیش کے سبھی نگر نگموں کو جوڑا گیا ہے ۔

      ملک میں کورونا کے 311170 نئے معاملات

      ادھر ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس دوران ملک میں 362437 افراد نے وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 83.83 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناء 17 لاکھ 33 ہزار 232 افراد کو کورونا کے ٹیکے گئے۔

      اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 326098 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 907 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 31091 سے کم ہوکر 36 لاکھ 73 ہزار 802 ہوگئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: