ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش: چار دنوں میں پی ایف آئی کے 108 اراکین گرفتار

گرفتار شدہ افراد میں 25 پی ایف آئی کے ذمہ دار ہیں اور باقی اس کے رکن ہیں۔ یہ تنظیم 13 اضلاع میں کافی سرگرم ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 03, 2020 03:59 PM IST
  • Share this:
اترپردیش: چار دنوں میں پی ایف آئی کے 108 اراکین گرفتار
پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اوینیش اوستھی اور ڈی جی پی ہتیش چندر اوستھی

لکھنؤ۔ گذشتہ دسمبر ماہ میں اترپردیش میں شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران تشدد بھڑکانے کے الزام میں یوپی پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے 108 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اوینیش اوستھی اور ڈی جی پی ہتیش چندر اوستھی نے کہا کہ تشدد بھڑکانے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں 25 پی ایف آئی کے ذمہ دار ہیں اور باقی اس کے رکن ہیں۔ یہ تنظیم 13 اضلاع میں کافی سرگرم ہے۔



گذشتہ چار دنوں میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے لکھنؤ سے 14،سیتا پور سے3،میرٹھ سے 21،غازی آباد سے 9، مظفر نگر سے 6، شاملی سے7،بجنور سے4،وارانسی سے20،کانپور سے5،گونڈہ سے1،بہرائچ سے 16،ہاپوڑ اور جونپور سے ایک ۔ایک شخص شامل ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اس بات کے وافر ثبوت ہیں کہ اس تنظیم نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے لئے مظاہرین میں پیسے تقسیم کئے اور انہوں نے ہی احتجاج کے دوران تشدد برپا کیا۔
First published: Feb 03, 2020 03:59 PM IST