ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی : براڑی میں ایک گھر میں لٹکی ملیں 11 لاشیں ، منہ اور آنکھوں پر بندھی تھیں پٹیاں ، کھلا ہوا تھا دروازہ

دہلی کے براری میں واقع ایک گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں سات خواتین اور چار مرد ہیں۔

  • Share this:
دہلی : براڑی میں ایک گھر میں لٹکی ملیں 11 لاشیں ، منہ اور آنکھوں پر بندھی تھیں پٹیاں ، کھلا ہوا تھا دروازہ
دہلی کے براری میں واقع ایک گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں سات خواتین اور چار مرد ہیں۔

نئی دہلی : دہلی کے براڑی میں واقع ایک گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں تین نابالغ سمیت سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔یہ واقعہ براڑی کے سنت نگر گلی نمبر دو میں پیش آیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جب پہنچی تو انہیں مشتبہ حالت میں 10 لاشیں جال سے لٹکی ہوئی ملیں۔ ان میں سے کئی کے منہ اور آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ جبکہ ایک سن رسیدہ خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ خاتون ان بچوں کی ماں ہے ۔ اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کا گلا دبایا گیا ہوگا۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھاٹیہ کنبہ راجستھان سے یہاں آیا تھا ۔ گھر میں سن رسیدہ خاتون کے علاوہ ان کی ایک بیٹی ، دو بیٹے ، دو بہوئیں ، دو پوتیاں ، دو پوتے اور ایک نواسی تھی۔ پوتوں کی عمر 16-17 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ پڑوسیوں کے مطابق کچھ ہی دن قبل خاتون کی نواسی پرینکا کی منگنی ہوئی تھی۔ خاتون کا تیسرا بیٹا چتوڑگڑھ میں رہتا ہے ، جس کا نام دنیش ہے ۔ دنیش سول کانٹریکٹر ہے اور وہ ابھی چتوڑگڑھ میں ہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مہلوک کنبہ کی کرانہ کی دکان تھی۔ رات تقریبا پونے بارہ بجے انہوں نے اپنی دکان بند کی تھی۔ یہ دکان روزانہ علی الصبح ہی کھل جایا کرتی تھی ، لیکن آج صبح جب ایک آدمی دودھ لینے گیا اور دکان بند دیکھی ، تو اس کی وجہ جاننے کیلئے جب وہ اس کے گھر گیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ وہ سیڑھیوں سے اوپر پہنچا تو دیکھا کہ گھر کے لوگ چھت پر لگی جال سے لٹکے ہوئے ہیں۔ بعد میں اس نے دوسرے پڑوسیوں کو اس کی اطلاع دی اور پھر پولیس کو بلایا گیا۔


پولیس اس سلسلہ میں اجتماعی قتل یا پھر خودکشی کا شک ظاہر کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تنگ حالی سے پریشان ہوکر کنبہ نے یہ قدم اٹھایا ہوگا ، لیکن گھر سے کوئی سوسائیڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گھر کے اندر سبھی چیزیں محفوظ ہیں ۔ بچوں کے ہاتھ اور پیر کو لنگی کو پھاڑکر باندھا گیا تھا۔




دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی جائے واقعہ پر پہنچے اور معاملہ کا جائزہ لیا۔ ان نے پہلے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری بھی وہاں گئے تھے۔

First published: Jul 01, 2018 09:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading