ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جنوبی کشمیر میں 115 دہشت گرد سرگرم ، 99 مقامی باقی غیر ملکی ، فوج نے قومی دھارا میں لوٹنے کی اپیل کی

فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں قریب115 جنگجو سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار مقامی جنگجوؤں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2017 05:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی کشمیر میں 115 دہشت گرد سرگرم ، 99 مقامی باقی غیر ملکی ، فوج نے قومی دھارا میں لوٹنے کی اپیل کی
علامتی تصویر

سری نگر: فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں قریب115 جنگجو سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار مقامی جنگجوؤں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل بی ایس راجو نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’جنوبی کشمیر میں 115 جنگجو سرگرم ہیں۔ ان میں سے 99 مقامی جبکہ دیگر غیرملکی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز نے بعض اعلیٰ کمانڈروں کے سمیت 80 جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ میجر جنرل راجو نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مقامی جنگجوؤں سے اپیل کی کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ میجر جنرل نے کہا ’ہتھیار چھوڑ کر ایک عام زندگی گذر بسر کرنے کی خواہش رکھنے والے جنگجوؤں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی‘۔ اعلیٰ فوجی عہدیدار کا یہ بیان ضلع پلوامہ کے سانبورہ میں ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکاروں اور جیش محمد سے وابستہ ایک غیرملکی جنگجو کی ہلاکت کے محض ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

First published: Nov 03, 2017 05:30 PM IST