உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بارہ ہندوستانی طلبہ امریکہ میں ناسا مقابلہ کے لئے منتخب

    نئی دہلی : بارہ ہندوستانی طالب علموں کو امریکہ کے فلوریڈا میں واقع خلائی تحقیقی مرکز ناسا کے باوقار انٹرنیشنل اسپس سٹلمنٹ ڈیزائن کمپٹیشن (آئی ایس ایس ڈی سی) کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بارہ ہندوستانی طالب علموں کو امریکہ کے فلوریڈا میں واقع خلائی تحقیقی مرکز ناسا کے باوقار انٹرنیشنل اسپس سٹلمنٹ ڈیزائن کمپٹیشن (آئی ایس ایس ڈی سی) کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ان طلبہ نے اس سے پہلے پاکستان، چین ، جاپان اور کوریا کی ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیائی ریجنل راؤنڈ جیتا تھا جس کے بعد انہیں بین الاقوامی فائنل کے لئے منتخب کیاگیا۔
      وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ٹیم جو ناسا کے مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہورہی ہے نہ صرف ہر طرح کی حوصلہ افزائی کی مستحق ہے بلکہ پورے ملک کے طلباء کو ان کی کامیابی کے بارے میں تفصیل سے بتانے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف ان کی بھی حوصلہ افزائی ہو بلکہ ایسے طلباء جن میں خلائی تجربہ کرنے کی مخفی صلاحیت موجود ہے وہ بھی اپنے خوابوں کی حقیقت میں بدلنے کے اہل ہوسکیں ساتھ ہی انہیں یہ معلوم ہوسکے کہ اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے پوری دنیا میں ان کے لئے کتنے متبادل موجود ہیں۔
      دارالحکومت کے دہلی پبلک اسکول آر کے پورم کے دسویں سے بارہویں درجہ کے ان تمام طالب علموں کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان بے پناہ سائنسی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ جنہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
      First published: