اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اوڈیشہ: بھینس کو بچانے کی کوشش میں مہاندی میں گرگئی بس، 12 کی موت، 49 زخمی

    بھینس کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوکر بس مہاندی میں گرگئی۔

    بھینس کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوکر بس مہاندی میں گرگئی۔

    وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے حادثے پرگہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے وزیرکھیل چندرکوجائے حادثہ پرپہنچنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے دو دو لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      اوڈیشہ میں ایک بس کے مہاندی میں گرنے سے 12 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 49 لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تالچرسے کٹک جارہی پرائیویٹ بس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کرحادثہ کا شکارہوگئی اور30 فٹ گہرے سوکھے ندی میں گرگئی۔

      پولیس نے بتایا کہ تالچرسے کٹک جارہی پرائیویٹ بس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کرحادثہ کا شکار ہوگئی اور30 فٹ نیچے سوکھی ندی میں گرگئی۔  بس کے شیشے توڑکرلوگوں کو نکالا گیا ہے اورزخمیوں کو بنیادی علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک بھینس کےسامنے آنے سے بس ڈرائیورنے گوڑی پرکنٹرول کھودیا۔

      ڈرائیورنے جانورکوبچانے کے لئے بس کوموڑدیا اوراس وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ کٹک سے پولیس اہلکار، فائربریگیڈ کے ملازمین، اوراوڈیشہ ڈیزاسٹرریلیف فورسیز (او ڈی آراے ایف) کے ساتھ موقع پرپہنچے۔ چیف آفیسرفائربریگیڈ سکانت سیٹھی نے بتایا کہ بس کے اندرپھنسے تمام مسافروں کو بچالیا گیا اورانہیں علاج کے لئے ایس سی بی میڈیکل کالج اوراسپتال لے جایا گیا ہے۔

      وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے اس حادثے پرگہرے رنج کا اظہارکیا ہے اوروزیرکھیل چندر سارتھی بیہرا کو موقع پرپہنچنے کا حکم دیا۔ انہوں نے فائربریگیڈ سروس اوراوڈیشہ اسٹیٹ  ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کوراحت مہم تیزکرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے دو دو لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
      First published: