ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سیمانچل ایکسپریس سے بہار سے دہلی جا رہے مدارس کے 13 بچوں کو الہ آباد جنکشن پر حراست میں لیا گیا

بہار سے دہلی جا رہے مدارس کے 13 بچوں کو الہ آباد جنکشن پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔13 بچوں کے ساتھ محمد شہباز نام کے ایک شخص کو بھی جی آر پی نے گرفتار کیا ہے

  • Share this:

بہار سے دہلی جا رہے مدارس کے 13 بچوں کو الہ آباد جنکشن پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔13 بچوں کے ساتھ محمد شہباز نام کے ایک شخص کو بھی جی آر پی نے گرفتار کیا ہے ۔گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ وہ دہلی میں واقع مدرسہ عثمانیہ میں داخلہ کرانے لے جا رہا تھا ۔

حراست میں لئے گئے بچوں کا تعلق بہار کے ارریہ ضلع سے بتایا جا رہا ہے ۔ان بچوں کو سیمانچل ایکسپریس سے دہلی لے جا یا جا رہا تھا ۔بچوں کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’’ چائلڈ لائن ‘‘ کے کارکنان ان کو بچون کی نشان دہی کی ۔

تنظیم کی نشان دہی کے بعد ریلوے پولیس نے ان کو حراست میں لے کر چائلڈ لائن کی تحویل میں دے دیاہے ۔پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

First published: Jul 18, 2018 07:09 PM IST