ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایٹہ : شادی میں شرکت کے بعد لوٹنے کے دوران المناک حادثہ ، 14افراد ہلاک ، 28 زخمی

جلیسر پولس تھانہ حلقہ کے سرائے نیم علاقے میں آ ج ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شادی میں شرکت کے بعدایک ٹرک میں سوار ہوکر لوٹنے کے دوران حادثہ ہو

  • UNI
  • Last Updated: May 05, 2017 10:08 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایٹہ : شادی میں شرکت کے بعد لوٹنے کے دوران المناک حادثہ ، 14افراد ہلاک ، 28 زخمی
علامتی تصوریر

ایٹہ : جلیسر پولس تھانہ حلقہ کے سرائے نیم علاقے میں آ ج ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شادی میں شرکت  کے بعدایک ٹرک میں سوار ہوکر لوٹنے کے دوران حادثہ ہوا جس میں 14افراد ہلاک اور 28افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ تمام افراد ایک ٹرک میں سوار ہوکر شادی میں شرکت کے بعد لوٹ  رہے تھے۔ غالبا ڈرائیور کا توازن بگڑ جانے سے ٹرک سڑک کے کنارے نہر میں اچانک جا گرا جس میں 14افراد ہلاک  اور 28 زخمی ہوگئے۔

پولس نے بتایا کہ یہ حادثہ سرائے نیم علاقے میں ہوا ہے جو جلیسر پولس تھانہ حلقہ کے تحت آتا ہے۔پولس نے بتایا کہ ٹرک کافی  تیز رفتاری کے ساتھ چلایا جا رہا تھا۔یہ سبھی افراد آگرہ سے لوٹ رہے تھے۔  کلکٹر امت کشور اور ایس ایس پی ستیارتھ انیرودھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور راحتی کاموں کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

First published: May 05, 2017 10:08 AM IST