ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانپور: 16 سال کے لڑکے نے 7 مہینے تک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

لڑکی کے کنبے کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کر ملزم نابالغ کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • Share this:
کانپور: 16 سال کے لڑکے نے 7 مہینے تک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف
علامتی تصویر

کانپور۔ اترپردیش کے کانپور (Kanpur) میں ایک نابالغ لڑکے نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی۔ 16 سال کا نابالغ لڑکا 14 سال کی نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر اس کی کئی مہینوں تک عصمت دری (Rape) کرتا رہا۔ معاملہ کی جانکاری اہل خانہ کو تب ہوئی جب انہوں نے پیٹ درد ہونے پر نابالغ لڑکی کا الٹرا ساونڈ کرایا۔ الٹرا ساونڈ میں پتہ چلا کہ نابالغ لڑکی کئی ماہ کی حاملہ ہے۔ اس کے بعد کنبے والوں نے معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ لڑکی کے کنبے کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کر ملزم نابالغ کو گرفتار کر لیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، معاملہ کاکا دیو تھانہ علاقہ (Kakadev police station) کا ہے۔ یہاں رہنے والا 16 سالہ نابالغ لڑکا چودہ سال کی نابالغ لڑکی کے گھر پر آتا جاتا تھا۔ اسی بیچ اس نے بہلا پھسلا کر نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنا لئے۔ وہ سات مہینے تک کا نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرتا رہا۔ پچھلے دنوں لڑکی کے پیٹ میں درد ہوا تو کنبے والوں نے اسے ڈاکٹر کو دکھایا۔ ڈاکٹر کی دوا کھانے کے بعد بھی لڑکی کو آرام نہیں ہوا تو ڈاکٹر نے الٹرا ساونڈ کرنے کی صلاح دی۔ اس پر کنبے والوں نے لڑکی کا الٹرا ساونڈ کرایا۔ الٹرا ساونڈ کی رپورٹ آنے پر گھر والوں کے ہوش اڑ گئے۔


ملزم کے خلاف عصمت دری اور پاکسو ایکٹ میں معاملہ درج


نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے کی بات پتہ چلنے کے بعد اس نے بتایا کہ پچھلے سات مہینے سے گھر میں آنے والا نابالغ لڑکا اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنا رہا تھا۔ گھر والوں نے کاکادیو تھانے میں معاملہ کی شکایت کی جس پر پولیس نے معاملہ درج کر نابالغ لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔ داروغہ کوشل کشور دکشت کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے جو تحریر دی اس کی بنیاد پر ملزم کے خلاف عصمت دری اور پاکسو ایکٹ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
First published: Jun 30, 2020 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading