ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گھر میں گھس کر ماں کے پاس سوئی بیٹی کو اٹھا کر لے گئے ، 8 لوگوں نے کیا ریپ

متاثرہ کو اٹھاکر کھیتوں میں لے گئے ۔ سبھی نے اس کے ساتھ ریپ کیا قریب 2 گھنٹے کے بعد ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ گئے اور کسی کوبتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

  • Share this:
گھر میں گھس کر ماں کے پاس سوئی بیٹی کو اٹھا کر لے گئے ، 8 لوگوں نے کیا ریپ
اس ایکٹ کی دفعہ 4،،5،6،14،15اور دفعہ 42 ،میں ترمیم کی گئی ہے۔ دفعہ 4، دفعہ 5، اور دفعہ 6 میں ترمیم کے بعد اب مجرم کو اس ایکٹ کے تحت موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔علامتی تصویر

پانی پت کے سنولی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ماں کے پاس سو رہی 17 سال کی بیٹی کو اغوا کر کے کھیتوں میں لے گئے اور اس کے ساتھ 8 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ کسی کو اس بارے میں بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ اس کے بعد اسے گھر کے باہر چھوڑ گئے۔ شکایت پر پولیس نے 6 لوگوں پر نامزد اور دو نامعلوم لوگوں پر کیس درج کیا ہے۔ سنیچر کو پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کرایا۔


سونالی تھانے میں دی شکایت میں لڑکی نے بتایا کہ اتوار کی رات وہ گھر والوں کے ساتھ کھاناکھاکر سوئی تھی۔ کمرے میں وہ چاروں بہنیں اور ماں الگ ۔ الگ چارپائی پر تھیں۔ دوسرے کمرے میں والدسوئے تھے۔ رات قریب 11 بجے گاؤں کے دل باغ اور اسرار گھر کی ققریب 6 فٹ اونچی دیوار کود کر کمرے میں گھس آئے۔


دونوں نے اس کا منھ دبا لیا اور اٹھاکر کھیتوں میں لے گئے ۔ سبھی نے اس کے ساتھ ریپ کیا قریب 2 گھنٹے کے بعد ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ گئے اور کسی کوبتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔متاثرہ نے ہمت کر کے اپنی ماں کو آپ بیتی بتائی۔


اس کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو معامے کی جانکاری دی۔ اس کا پتہ چلنے پر ملزم پارٹی متاثرہ کے گھر پہنچے اور کیس نہ کرنے کا دباؤ بنایا۔ اس پر متاثڑہ کا کنبہ ڈرا ہوا ہے۔ ملزم فریق کے گھر سے جانے کے بعد گھر والے متاثرہ کو لیکر پولیس کے پاس پہنچے اور کیس درج کرایا۔ جہاں پولیس نے ملزموں کے خلاف معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
First published: Oct 29, 2018 10:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading