ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پہلی جنگ آزادی کے مجاہدین کے مقدمات کی فائلیں منظر عام پر

وطن کی آزادی پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گم نام شہیدوں کے تاریخی دستاویزات کو یو پی حکومت نے پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے

  • ETV
  • Last Updated: Oct 31, 2016 10:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پہلی جنگ آزادی کے مجاہدین کے مقدمات کی فائلیں منظر عام پر
وطن کی آزادی پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گم نام شہیدوں کے تاریخی دستاویزات کو یو پی حکومت نے پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے

الہ آباد : وطن کی آزادی پر اپنی جانوں کا نذرانہ  پیش کرنے والے  گم نام  شہیدوں کے تاریخی دستاویزات کو یو پی حکومت نے پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں 1857 میں شہید ہونے والے بے شمار مسلم مجاہدین آزادی کے سر کاری دستاویز اب عوام کو بھی  دستیاب ہوں گے ۔ الہ آباد میں واقع ریاستی ریکارڈ روم نے پہلی مرتبہ ان دستاویز کو نمائش کے ذریعے پیش کیا ہے ۔


زیادہ تر دستاویز فارسی اور اردو میں  ہیں ۔ ان کاغذات میں سینکڑوں گم نام مسلم  مجاہدین آزادی کے نام  شامل ہیں ۔ در اصل یہ کاغذات ان مقدمات کی فائلیں ہیں ، جو مجاہدین آزادی کے خلاف انگریزحکومت نے چلایا تھا ۔ ایک ہفتہ  چلنے والی اس عوامی نمائش میں دو سو سے زائد فائلوں کو پیش کیا گیا ہے ۔ محکمہ دستاویزات کے افسران کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سو ستاون کے مجاہدین آزادی پر انگریزوں نے قتل ، ڈکیتی اور اغوا جیسے فرضی مقدمات درج کئے تھے ۔


اب پہلی بار عوام کے سامنے  ان مجاہدین آزادی کی بے گناہی  کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ نمائش میں پیش فارسی اور اردو کاغذات  کا تعارف  ہندی اور انگریزی میں بھی کرانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس نمائش سے پہلی مرتبہ ان گم نام مجاہدین آزادی کے بارے میں معلو مات حاصل ہوں گی ، جو گذشتہ دیڑھ سو برسوں سے سر کاری فائلوں میں دب کر رہ گئی تھیں ۔

First published: Oct 31, 2016 10:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading