یوپی میں 19 سالہ مسلمان لڑکےکو گولی مارکر کیاگیاہلاک، دوملزمان گرفتار، آخرکیاہےمعاملہ؟
اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Muslim boy shot dead in UP: سہارنپور کے وپن ٹاڈا کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے رات ہی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت دھرم ویر اور اومپال کے طور پر کی گئی ہے۔
Muslim boy shot dead in UP: مکتوب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مھابق اتر پردیش میں ضلع سہارنپور کے پارولی گاؤں میں ایک 19 سالہ لڑکے شاہ رخ (Shahrukh) کو کچھ نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مظفر نگر کا رہنے والا شاہ رخ مزدوری کا کام کرکے واپس آرہا تھا کہ راستہ میں ہی ان افراد نے اس کا قتل کردیا۔
متوفی کے والد کی شکایت کی بنیاد پر دو ملزمین دھرم ویر اور اومپال کو گرفتار کیا گیا۔ اراکین خاندان نے مکتوب میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ کو ہندو ہجوم نے چور قرار دیا اور شاہ رخ اور اس کے دوست کو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ لواحقین نے چوری کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بند حملہ ہے۔ شاہ رخ کے کزن دلشاد نے مذکورہ میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی ایک مزدور تھا جو لوہے کی سلاخیں باندھنے کا کام کرتا تھا۔ وہ بدھ کی رات میراگ پور گاؤں سے واپس آ رہے تھے۔ راستے میں کچھ لوگ پہلے سے ہتھیار لیے کھڑے تھے۔ انہوں نے شاہ رخ اور دوستوں کو روکا اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔ ان میں سے ایک نے فائرنگ بھی کی۔ گولی چلانے والے دو آدمی تھے۔
سہارنپور کے وپن ٹاڈا کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے رات ہی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت دھرم ویر اور اومپال کے طور پر کی گئی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔