ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پولیس کی سوجھ بوجھ کے سبب 19 سالہ خاتون کی جان بچ گئی سسرال والوں پر ہراساں کرنے کا الزام، خود سوزی کی کوشش

پولیس والوں کو دیکھتے ہی خاتون چھت سے کودنے کی دھمکی دینے لگی۔ پولیس نے خاتون کو اس وقت الجھا کر رکھااور اس سے خود کشی کی وجہ پوچھنے لگی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی کچھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

  • Share this:

ممبئی کی ایک 19 سالہ خاتون ورلی کی ایک عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش کر رہی تھی لیکن مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دیدی . خبر ملتے ہی اے پی آئی تھورات اور پی ایس آئی سوریہ ونشی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس والوں کو دیکھتے ہی خاتون چھت سے کودنے کی دھمکی دینے لگی۔ پولیس نے خاتون کو اس وقت الجھا کر رکھااور اس سے خود کشی کی وجہ پوچھنے لگی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی کچھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ سسرال میں اس کی ساس اسے بہت تکلیف دیتی رہتی ہے۔ اس لئے زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے جا رہی ہوں. موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے لڑکی کو بتایا کہ تم خود کشی کرنے جارہی ہویہ سن کر تمہاری ماں بے ہوش ہوگئی ہے۔ اسے بھی تم اپنے ساتھ کیوں مارنا چاہتی ہو۔

اس طرح کی عورت کو باتوں میں الجھا کر پی ایس آئی تھورات اپنی ایک ساتھی خاتون پولیس اہلکار کی مدد سے اس کے قریب پہنچ گئے اور موقع دیکھ کر خاتون کو پکڑ لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ چھت پر جہا ں پی ایس آئی مورچہ سنبھالے ہوئے تھے۔

وہیں تاردیو پولیس اسٹیشن کے سینئر پی آئی سنجے جگتاپ نے فائر بریگیڈ کی مدد سے جال بچھا کر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کوبچانے کی کوشش میں نظر آئے.سوشل میڈیا میں ممبئی پولیس کے اس اقدام کی جم کر تعریف کی جارہی ہے ، ممبئی پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے تا ڑ دیو پولیس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 29, 2021 05:11 PM IST