یکم اگست 2021 کو 'مسلم خواتین کے حقوق کا دن' کے طور پر منایا جائے گا : مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی (Mukhtar Abbas Naqvi) نے کہا کہ 'طلاق ثلاثہ' کو قانونی جرم بنا کر مودی حکومت نے مسلم خواتین کی 'خود انحصاری ، خود اعتمادی اور عزت نفس کو مضبوط بناتے ہوئے ان کے آئینی ، بنیادی جمہوری اور مساوی حقوق کو یقینی بنایا ہے ۔
مختار عباس نقوی (Mukhtar Abbas Naqvi) نے کہا کہ 'طلاق ثلاثہ' کو قانونی جرم بنا کر مودی حکومت نے مسلم خواتین کی 'خود انحصاری ، خود اعتمادی اور عزت نفس کو مضبوط بناتے ہوئے ان کے آئینی ، بنیادی جمہوری اور مساوی حقوق کو یقینی بنایا ہے ۔
نئی دہلی : طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دئے جانے والے دن یکم اگست کو 'مسلم خواتین کے حقوق کا دن' کے طور پر منایا جائے گا ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے یکم اگست 2019 کو ' طلاق ثلاثہ یا طلاق بدعت' کو قانونی جرم قرار دیا تھا ۔ 'تین طلاق' کو قانونی جرم بنانے کے بعد تین طلاق کے واقعات بڑے پیمانے پر کم ہوئے ہیں ۔ ملک بھر کی مسلم خواتین نے اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'طلاق ثلاثہ' کو قانونی جرم بنا کر مودی حکومت نے مسلم خواتین کی 'خود انحصاری ، خود اعتمادی اور عزت نفس کو مضبوط بناتے ہوئے ان کے آئینی ، بنیادی جمہوری اور مساوی حقوق کو یقینی بنایا ہے ۔ ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے 'مسلم خواتین کے حقوق کا دن' کل منایا جائے گا ۔ مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی ، مسٹر نقوی اور مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو نئی دہلی میں 'مسلم خواتین کے حقوق کے دن' پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں گے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلم وومین ( پروٹیکشن آف رائٹس آن میرج ) بل 2019 کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے جولائی 2019 میں منظور کیا تھا اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یکم اگست 2019 کو اس بل کی منظوری دی تھی ۔ صدر کی منظوری کے بعد تین طلاق قانونی طور پر جرم بن گیا ۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔