جنوبی سیاچن گلیشیئر میں تقریبا 18 ہزار فٹ کی اونچائی پر فوج کی ایک گشتی ٹیم تودہ گرنے کی زد میں آگئی ۔ اس حادثہ میں فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ۔ طوفان کے بعد ایولانچ ریسکیو ٹیم ( اے آر ٹی ) فورا حرکت میں آگئی اور فوج کی گشتی ٹیم کے زیادہ تر جوانوں کو باہر نکالنے میں کامیاب رہی ۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جوانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے ۔ حالانکہ تمام تر کوششوں کے باوجود دو جوانوں کی جانیں نہیں بچائی جاسکیں ۔
Indian Army:Army patrol operating at approx 18,000 ft in Southern Siachen Glacier was hit by avalanche,during early hours today.Avalanche Rescue Team rushed&managed to locate&pull out the patrol team. Helicopters helped to evacuate victims. 2 Army personnel succumbed in avalanche
خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی دنیا کے سب سے اونچے جنگی علاقہ سیاچن گلیشیئر میں تودہ گرنے کے ایک واقعہ میں فوج کے چار جوان شہید ہوگئے تھے ۔ برف میں دبنے سے دو شہریوں کی بھی موت ہوگئی تھی ۔ فوج کے افسران کے مطابق جس علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا تھا ، وہ 19 ہزار فٹ یا اس سے بھی زیادہ کی اونچائی پر واقع ہے ۔
ہندوستانی فوج کے مطابق 19 نومبر کو 8 رکنی گشٹی ٹیم طوفان میں پھنس گئی تھی ۔ ان 8 میں سے سات بری طرح زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں فورا میڈیکل ٹیم کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نزدیک کے اسپتال میں علاج کیلئے بھیج دیا گیا تھا ۔ لیکن چھ کی موت ہوگئی تھی ۔ ان چھ میں سے چار جوان اور دو قلی تھے ۔ ان سبھی کی موت ہائپوتھرمیا کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ ہائیپوتھرمیا جسم کی وہ حالت ہوتی ہے ، جس میں بدن کی گرمی معمول سے بہت کم ہوجاتی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔