مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے، کوئی موت نہیں، بار بارزلزلوں کی کیاہےوجہ؟
کسی بھی ریاست میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
چھتیس گڑھ کے امبیکاپور میں تقریباً چھ سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بہت سے مکین گھبراہٹ میں گھر کی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ وہ بہت دیر تک غیر یقینی صورت حال میں مبتلا رہے۔
چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں جمعہ کی صبح مسلسل دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر آف سیسمولوجی کے مطابق صبح 10:31 بجے گوالیار کے قریب مدھیہ پردیش میں 4.0 شدت کا زلزلہ آیا، جبکہ 3.9 شدت کا زلزلہ صبح 10:28 بجے چھتیس گڑھ کے امبیکا پور کے قریب کے علاقے میں آیا۔
مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 4.0 کی شدت کے ساتھ زلزلہ آج صبح 10:31 بجے IST پر مدھیہ پردیش کے گوالیار سے 28 کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا۔ چھتیس گڑھ کے امبیکاپور میں تقریباً چھ سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بہت سے مکین گھبراہٹ میں گھر کی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ وہ بہت دیر تک غیر یقینی صورت حال میں مبتلا رہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 3.9 کی شدت کے ساتھ زلزلہ آج صبح 10:28 بجے IST، چھتیس گڑھ کے امبیکاپور سے 12 کلومیٹر ڈبلیو ایس ڈبلیو سے ٹکرایا۔
کسی بھی ریاست میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔