உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اوڑی میں ایل او سی کے پاس سے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے دو کارندے گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پاس سے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے لئے کام کرنے والے اور دراندازوں کے لئے گائڈ کا کردار ادا کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں : جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پاس سے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے لئے کام کرنے والے اور دراندازوں کے لئے گائڈ کا کردار ادا کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
      فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کہا ’فوج اور سرحدی سلامتی فورس نے 21 ستمبر کو اڑي سیکٹر میں مشترکہ مہم چلا کر پاک مقبوضہ کشمیر کے دو شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنا نام احسان خورشید اور فیصل عوان بتایا ہے‘۔
      انہوں نے کہا ’دونوں دہشت گرد دو سال پہلے جیش محمد سے وابستہ تھے۔ دونوں کا کام دہشت گردوں کو کنٹرول لائن پار کراکر دراندازی کرانے کا تھا۔
      First published: