ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں 2.24 لاکھ لوگوں کو لگی کورونا ویکسین ، صرف 447 میں نظر آیا سائیڈ افیکٹ : حکومت

16 اور 17 جنوری کو سائیڈ افیکٹ کے کل 447 معاملات سامنے آئے ، جن میں سے تین معاملات میں اسپتال میں بھرتی کرنے کی ضرورت پڑی ۔ اب تک زیادہ تر معاملات میں بخار ، سردرد ، الٹی جیسی صحت سے وابستہ پریشانیاں دیکھنے کو ملی ہیں ۔

  • Share this:
ملک میں 2.24 لاکھ لوگوں کو لگی کورونا ویکسین ، صرف 447 میں نظر آیا سائیڈ افیکٹ : حکومت
ملک میں 2.24 لاکھ لوگوں کو لگی کورونا ویکسین ، صرف 447 میں نظر آیا سائیڈ افیکٹ : حکومت

مرکزی وزارت صحت نے ملک گیر ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے کے دوسرے دن اتوار کو کہا کہ اب تک کل دو لاکھ 24 ہزار 301 افراد کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا ہے ، جن میں سے صرف 447 لوگوں پر ہی اس کے سائیڈ افیکٹ پڑنے کے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری منوہر اگنانی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان 447 معاملات میں صرف تین میں ٹیکہ لگوانے والے شخص کو اسپتال میں بھرتی کرنے کی ضرورت پڑی ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ آج اتوار ہونے کی وجہ سے صرف چھ ریاستوں نے کورونا وائرس ٹیکہ کاری مہم چلائی اور 553 سیشنز میں کل 17 ہزار 72 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو جن چھ ریاستوں نے ٹیکہ کاری مہم چلائی ، ان میں آندھرا پردیش ( 308 سیشن ) ، اروناچل پردیش (14 سیشن )، کرناٹک ( 64 سیشن) ، کیرالہ ( ایک سیشن) ، منی پور ( ایک سیشن) اور تمل ناڈو ( 165 سیشن) شامل ہیں ۔ انہوں نے تایا کہ 17 جنوری تک کل دو لاکھ 24 ہزار 301 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔ ان میں سے دو لاکھ سات ہزار 229 افراد کو ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن ( ہفتہ کو ) ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔


ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن ملک میں جتنے لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا وہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس میں ایک دن میں لگے ٹیکے کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔


انہوں نے کہا کہ 16 اور 17 جنوری کو سائیڈ افیکٹ کے کل 447 معاملات سامنے آئے ، جن میں سے تین معاملات میں اسپتال میں بھرتی کرنے کی ضرورت پڑی ۔ اب تک زیادہ تر معاملات میں بخار ، سردرد ، الٹی جیسی صحت سے وابستہ پریشانیاں دیکھنے کو ملی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 17, 2021 11:58 PM IST