ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جنوبی کشمیرکے پلوامہ میں مسلح جھڑپ ، دو جوان شہید ، جیش محمد کا دہشت گرد بدر بھی مار گرایا گیا

جمعرات کو دیر رات جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک جھڑپ کے دوران فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ جیش محمد کے ایک شدت پسند کو مار گرایا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2017 04:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی کشمیرکے پلوامہ میں مسلح جھڑپ ، دو جوان شہید ، جیش محمد کا دہشت گرد بدر بھی مار گرایا گیا
فائل فوٹو

سرینگر : جمعرات کو دیر رات جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک جھڑپ کے دوران فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ جیش محمد کے ایک شدت پسند کو مار گرایا گیا۔ سیکورٹی دستہ کے جوانوں نے دو شدت پسندوں کو پکڑنے کیلئے جال بچھایا تھا لیکن وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کو دبوچنے کیلئے پلوامہ کے علاقہ سمبورہ،اونتی پورہ میں ایک مشترکہ مہم چلائی گئی جس میں راشٹریہ رائفل(آر آر) ،جموں و کشمیر کےاسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی)اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے حصہ لیا۔اس مہم میں فوج کے دوجوان شہید ہوگئے جبکہ جیش محمد کا شدت پسند بد ر مار گرایاگیا۔

First published: Nov 03, 2017 11:09 AM IST