உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی: نرائنا میں پیپر کارڈ کی فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، فائربریگیڈ کی 23 گاڑیاں موقع پر

    دہلی کی ایک فیکٹری میں زبردست آتشزدگی

    دہلی کی ایک فیکٹری میں زبردست آتشزدگی

    قومی دارالحکومت کے نرائنا صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں جمعرات کی صبح شدید آگ لگ گئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      قومی دارالحکومت کے نرائنا صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں جمعرات کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ دہلی میں مسلسل آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ فائربریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق فیکٹری میں گریٹینگ کارڈز بنانے کا کام کیا جاتا تھا۔
      عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ شدید آگ گفٹ بنانے والی مشہور کمپنی ’آرچز‘ کی پرفیوم فیکٹری میں لگی ہے۔ اس فیکٹری میں پرفیوم کے علاوہ دوسری منزل پر گریٹنگس کارڈز بنانے کا کام بھی ہوتا تھا۔ کمپنی کا اس عمارت میں ایک کارپوریٹ آفس بھی ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔آخری خبریں لکھے جانے تک آگ پر قابو پانے کا کام جاری تھا۔
      واضح رہے کہ منگل کے روز یہاں کے قرول باغ میں واقع ارپیتا ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی تھی جس میں 17 افراد جھلس گئے تھے اس کے علاوہ تین دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔ بدھ کو پچھیم پوری کے علاقے کی تقریباً 250 جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں تھے اور اس حادثے میں بھی ایک عورت جھلس گئی تھی۔

      First published: