ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: حاملہ لڑکی نے ٹیچرکےخلاف درج کرایا آبروریزی کا معاملہ

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ تب سامنے آیا جب لڑکی کے والدین اسے کچھ میڈیکل پریشانی کے لئےڈاکٹرکے پاس لے گئے اورانہیں بتایا گیا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: حاملہ لڑکی نے ٹیچرکےخلاف درج کرایا آبروریزی کا معاملہ
علامتی تصویر

جموں وکشمیرکے اودھم پورضلع میں 20 سالہ ایک حاملہ لڑکی کی ایک شکایت کے بعد سرکاری اسکول کے ایک ٹیچرکے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے۔ پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ براری کے ایک مڈل اسکول میں تعینات سباش سنگھ فرار ہے اوراسے پکڑکے لئے کی کوشش کی جارہی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ مبینہ طورپر6 ماہ کی حاملہ لڑکی نے پیرکو رام نگرتھانہ میں رابطہ کیا اور الزام لگایا کہ سبھاش سنگھ نے کچھ ماہ قبل اس کی آبروریزی کی اوراسے حاملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم اس وقت فرارہے، لیکن پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔


ملزم کے خلاف معاملہ درج


افسرنے بتایا کہ خاتون کوطبی جانچ کے لئے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا اورمعاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ تب سامنے آیا جب لڑکی کے والدین اسے کچھ میڈیکل پریشانی کے لئےڈاکٹرکے پاس لے گئے اورانہیں بتایا گیا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہے۔
First published: Jul 30, 2019 11:17 PM IST