نئی دہلی: ملک کے پانچ ریاستون میں اسمبلی انتخابات آج ختم ہوجائے گا۔ اب سب کی نگاہیں ایگزٹ پول پر مرکوز ہے۔ آج ہی ٹیلی ویژن پر اسے دکھایا جائے گا۔ ایگزٹ پول سے پتہ چلتا ہے کہ کس ریاست میں کون سی پارٹی جیت رہی ہے اور کون سی ہار رہی ہے۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں ایگزٹ پول نے کتنی صحیح پیشن گوئی کی تھی۔ سال 2017 کے پنجاب الیکشن میں ایگزٹ پول کی پیشین گوئی بھی صحیح نہیں رہی تھی۔ سبھی ایگزٹ پول عام آدمی پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹیں دے رہے تھے، لیکن عام آدمی پارٹی صرف 20 سیٹوں پر سمٹ گئی اور کانگریس نے 77 سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت کی حمایت بنائی تھی۔
پنجاب میں 117 اسمبلی نشستیں ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے 59 سیٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ سال 2017 کے ایگزٹ پول میں ایکس ایم آر سی نے عام آدمی پارٹی کو 55 سیٹیں دی تھیں، لیکن عام آدمی پارٹی صرف 20 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ- پرائیویٹ میڈیکل کالج کی نصف سیٹوں پر لگے گی سرکاری کالج جتنی فیسعام آدمی پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹوں کی پیشین گوئی ہوئی تھی فیلسال 2017 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے قبل آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد میڈیا کمپنیوں نے ایگزٹ پول کا اعدادوشمار پیش کیا تھا۔ اس ایگزٹ پول میں کانگریس کو 55 سے زیادہ سیٹیں کوئی بھی کمپنی دینے کے لئے تیار نہیں تھی، لیکن کانگریس نے اکثریت سے کہیں آگے 77 سیٹیں جیتی تھی۔ کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں حکومت بنی تھی۔ اس بار امریندر سنگھ کانگریس سے الگ ہٹ چکے ہیں اور بی جے پی کے ساتھ ان کا اتحاد ہے۔
سال 2017 کے ایگزٹ پول میں نیوز ایکس ایم آر سی نے شرومنی اکالی دل بی جے پی اتحاد کو 0 سے 7 سیٹیں دی تھیں جبکہ کانگریس کو 55 اور عام آدمی پارٹی کو بھی 55 سیٹیں دی تھیں، لیکن شرومنی اکالی دل بی جے پی اتحاد کو صرف 18 سیٹیں ملی تھیں اور عام آدمی پارٹی کو 20 سیٹیں ملی تھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔