ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر میں امسال پر تشدد واقعات میں206 انسانی جانیں ضائع ہوئیں: رپورٹ

سری نگر۔ وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے شعبہ حقوق انسانی کی طرف سے بدھ کے روز جموں کشمیر میں 2015 کے دوران ہوئی حقوق انسانی کی مبینہ پامالیوں پر مشتمل ایک مفصل رپورٹ جاری کردی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 31, 2015 08:17 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیر میں امسال پر تشدد واقعات میں206 انسانی جانیں ضائع ہوئیں: رپورٹ
سری نگر۔ وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے شعبہ حقوق انسانی کی طرف سے بدھ کے روز جموں کشمیر میں 2015 کے دوران ہوئی حقوق انسانی کی مبینہ پامالیوں پر مشتمل ایک مفصل رپورٹ جاری کردی گئی۔

سری نگر۔ وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے شعبہ حقوق انسانی کی طرف سے بدھ کے روز جموں کشمیر میں 2015 کے دوران ہوئی حقوق انسانی کی مبینہ پامالیوں پر مشتمل ایک مفصل رپورٹ جاری کردی گئی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے دوران وادی میں مختلف پُر تشدد واقعات میں206 انسانی جانیں تلف ہوئیں جبکہ ہلاکت خیزپلٹ اور پپر گیس کے استعمال سے متعدد انسانی جانوں کو شدید اور جان لیوا چوٹیں آئیں جس کا مذکورہ رپورٹ میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ متذکرہ رپورٹ میں کشمیر میں نابالغ افراد کو حاصل خصوصی حقوق کی مبینہ پامالیوں ،کشمیر میں جدید مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ پر مختلف اوقات پر بار بار کی پابندی ، انسانی ہلاکتوں کے ضمن میں سرکاری تحقیقاتی کمیشنوں کے قیام ، مزاحمتی قائدین ، کارکنوں اور عام نوجوانوں کی گرفتاریوں ،پی ایس اے قانون کااطلاق واستعمال، سٹن گرنیڈ کے استعمال، کشمیر اور بیرون کشمیر مختلف ریاستوں کی جیلوں میں سالہا سال سے مقید کشمیری نظر بندوں کی حالت ، مزاحمتی قیادت کو سفری دستاویزات کی عدم فراہمی اور ان کے حق سفر پر پابندی ، حراستی گمشدگیوں، مبینہ ماورائے عدالت قتل، کشمیری عوام کے مذہبی حقوق کی پامالیاں ،خطہ چناب اور جموں کے دیگر علاقوں میں زمانہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کے ارکان کی جانب عوام پر مبینہ طور پر ڈھائے جارہے مظالم ، کشمیریوں کیساتھ کشمیر اور بیرون کشمیر کی جارہی مبینہ زیادتیاں اور ہراسانیاں اور حقوق انسانی کے تحفظ کے حوالے سے ریاستی انسانی حقوق کمیشن کی موجودہ ابتر صورتحال کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔


حریت کانفرنس ترجمان کے مطابق مذکورہ رپورٹ کو حریت کانفرنس کے حقوق انسانی کے شعبے کے سربراہ عبد المنان بخاری نے شعبہ کے میر عمران کی معاونت سے بڑی محنت شاقہ سے تیار کیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ جموں کشمیر میں سال2015 کے دوران ہوئی حقوق انسانی کی پامالیوں کا احاطہ کیا جاسکے۔

First published: Dec 31, 2015 08:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading