உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کو یقینی بنائے حکومت: حزب اختلاف

    تصویر: اے این آئی

    تصویر: اے این آئی

    راہل گاندھی نے کہا کہ مسلح افواج کی طرف سے لئے گئے فیصلہ کی میٹنگ میں ستائش کی گئی۔

    • Share this:
      کانگریس صدر راہل گاندھی نے مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے ہندوستان اور پاکستان کے موجودہ حالات پر بیان جاری کیا ہے۔ راہل نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی سالمیت کو یقینی بنائے۔ راہل نے کہا کہ 21 پارٹیوں کی میٹنگ میں پاکستان حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی طرف سے کئے گئے پلوامہ حملے کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی طرف سے لئے گئے فیصلہ کی میٹنگ میں ستائش کی گئی۔
      مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے راہل گاندھی نے کہا کہ لیڈران نے پاکستانی گستاخی کی مذمت کی اور ہمارے لاپتہ پائلٹ کے تحفظ کے لئے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ لیڈران نے حکومت سے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کے لئے تمام طرح کے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
      خیال رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے پاک مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے فضائی حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کا بدلہ لینے کے لئے ہندوستانی فضائیہ نے پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس کر جیش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ منگل کی رات تقریبا ساڑھے تین بجے ایک ساتھ 12 میراج۔ 2000 جنگی طیاروں نے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا اور اسے پوری طرح سے تباہ کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس حملہ میں 200 سے 300 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

      First published: