چیف ایجوکیشن آفیسر کو بھیجے گئے ایک خط کے مطابق شرما نے کہا کہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مشاہدہ کیا ہے کہ ان اساتذہ نے بورڈز سے اپنی اہلیت حاصل کی ہے جنہیں جموں میں جموں کے اسکول ایجوکیشن بورڈ نے تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ سے دیگر استذہ کے مساوی قرار نہیں دیا ہے۔
جموں کے اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر روی شنکر شرما نے گزشتہ سال اگست میں زیر التوا ریگولرائزیشن کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات پر رہبرِ تعلیم سے وابستہ 23 اساتذہ کی خدمات ختم کرنے کا حکم دیا۔ جموں ڈویژن میں ریگولرائزیشن سے قبل اسکروٹنی کے دوران غیر تسلیم شدہ بورڈز سے قابلیت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر 23 ’رہبرِ تعلیم‘ (RET) اساتذہ کو خدمات سے برخاست کر دیا گیا۔
چیف ایجوکیشن آفیسر کو بھیجے گئے ایک خط کے مطابق شرما نے کہا کہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مشاہدہ کیا ہے کہ ان اساتذہ نے بورڈز سے اپنی اہلیت حاصل کی ہے جنہیں جموں میں جموں کے اسکول ایجوکیشن بورڈ نے تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ سے دیگر استذہ کے مساوی قرار نہیں دیا ہے۔
School Education Department has terminated services of 23 Rehbar e Taleem (ReT) teachers of Jammu Division on basis of qualification certificates acquired from Un-recognized Boards. @jnkfactpic.twitter.com/NkzFia4mRf
کونسل آف بورڈ آف سکول ایجوکیشن (COBSE) کے تحت بھی ان استاتذہ کو اہل قرار نہیں دیا گیا ہے۔
انسانی وسائل کو دیا جائے فروغ:
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا تھا کہ ہم کونسل کی سفارشات پر مواثر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر دھنیش سنگھ کی اس ضمن میں جاری کوششوں کی تعریف کی تھی۔ اس میٹنگ میں طالب علموں خصوصی طور پر لڑکیوں کی کھل سرگرمیوں، ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کی حوصہ افزائی کرنے پر زور دیا گیا۔
نیوز18 اردو کی ایک خبر کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے انسانی وسائل کی صلاحیت کو فروغ دینے اور یہاں کی یونیورسٹیوں کو اقتصادی ترقی کے مراکز میں تبدیل کرنے کی خاطر ایک عملی روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیا تھا۔
راج بھون میں جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا تھا کہ ہمارے اعلی تعلیمی نظام کو موجودہ دور کے چلینجوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خود کو از سر نو ترتیب دینےکی اشد ضرورت ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔