چین میں پھنسے مال بردار جہاز کا 23 رکنی گروپ روانہ، 14 جنوری کو پہنچے گا ہندستان: منڈاویا
مرکزی وزیر نے بتایا کہ ایم وی جگ جہاز جاپان کے چبا پورٹ کی طرف روانہ ہو چکا ہے اور 14 جنوری کو جاپان پہنچے گا۔ پھر کورونا وائرس پروٹوکول کا عمل پورا کرنے کے بعد وطن واپس ہو گا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 09, 2021 03:51 PM IST

علامتی تصویر
نئی دہلی۔ بندرگاہوں اور جہازرانی کے وزیر مملکت منسکھ منڈاویا نے ہفتہ کو کہا کہ چین میں کئی مہینوں سے پھنسے مال بردار جہاز کا 23 رکنی گروپ ہندستان واپس آ رہا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ ایم وی جگ جہاز جاپان کے چبا پورٹ کی طرف روانہ ہو چکا ہے اور 14 جنوری کو جاپان پہنچے گا۔ پھر کورونا وائرس پروٹوکول کا عمل پورا کرنے کے بعد وطن واپس ہو گا۔ منڈاویا نے ٹویٹ کر اس کی اطلاع دی ہے۔
I deeply appreciate the humanitarian approach of the Great Eastern Shipping Company towards the seafarers and standing by them in this crucial time!@GE_Shipping
— Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) January 9, 2021
UPDATE :
The Seafarers will reach Chiba Port, Japan on 14th January and after following due procedure related to COVID protocols, they will fly back to India.
— Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) January 9, 2021
بعد میں مرکزی وزیر نے اس میں ترمیم کرتے ہوئے بتایا کہ 14 جنوری کو یہ گروپ جاپان کے چبا پہنچے گا، اس کے بعد کووڈ۔19 پروٹوکول کا عمل پورا کر کے وطن واپس ہو گا۔