ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اوریا میں خوفناک سڑک حادثہ، گورکھپور جا رہے 24 مزدروں کی دردناک موت، 20 سنگین طور پر زخمی

حال ہی میں مدھیہ پردیش کے گنا میں ہوئے سڑک حادثہ کے بعد اب یوپی کے اوریا میں ہفتہ کی صبح بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے۔

  • Share this:
اوریا میں خوفناک سڑک حادثہ، گورکھپور جا رہے 24 مزدروں کی دردناک موت، 20 سنگین طور پر زخمی
اوریا میں خوفناک سڑک حادثہ، گورکھپور جا رہے 24 مزدروں کی دردناک موت، 35 زخمی

اوریا۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون (Lockdown) جاری ہے۔ وہیں، الگ الگ ریاستوں میں گئے مزدور سڑک کے راستے ہی اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔ لیکن اسی بیچ سڑک حادثات کی خبروں نے سبھی کا دل دہلا کر رکھ دیا ہے۔ حال ہی میں مدھیہ پردیش کے گنا میں ہوئے سڑک حادثہ کے بعد اب یوپی کے اوریا میں ہفتہ کی صبح بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ جہاں فریدآباد سے 81  مزدوروں کو لے کر آ رہے کھڑے ٹرالا میں ڈی سی ایم نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 24  مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ 20 لوگ سنگین طور پر زخمی ہیں۔



بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی مزدور فریدآباد سے گورکھپور جا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر ڈی ایم اور ایس پی سمیت کئی تھانوں کی فورس موجود ہے۔ ڈی ایم کے مطابق، سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔ اوریا کے سی ایم او نے 23 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ڈی ایم ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ 15 لوگوں کو سیفئی میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ تازہ معلومات کے مطابق، حادثے میں زخمی ایک اور مزدور کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔
First published: May 16, 2020 07:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading