ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نشیلاجوس پلاکراس کے ہی دوستوں نے لڑکی کو کیا بیہوش، پھر کار میں لے جاکر کیا یہ گندہ کام

پولیس کے مطابق خاتون کے دوست اور اس کے ساتھیوں نے پینے کی کسی چیزمیں کچھ نشیلی اشیا ملاکر پاس میں کھڑی ایک کار میں واقعے کو انجام دیا۔

  • Share this:
نشیلاجوس پلاکراس کے ہی دوستوں نے لڑکی کو کیا بیہوش، پھر کار میں لے جاکر کیا یہ گندہ کام
علامتی تصویر

اس کے  ہی دوستوں نے لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنا لیا دراصل ۔2 سالہ ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے دوست اور اس کے ساتھیوں نے پینے کی کسی چیزمیں کچھ  نشیلی اشیا ملاکر پاس میں کھڑی ایک کار میں واقعے کو انجام دیا۔  نیوز 18 کے مطابق معاملہ پیر کا ہے۔ جب پاس سے  نکل رہے لوگوں نے دہلی کے شاہدرا کے کراس ریور مال کے پاس ایک خاتون کو روتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔


ڈی سی پی میگھا یادو نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچی اور اس نے متاثرہ کے دوست کو حراست میں لے لیا جس کی پہچان 30 سالہ امت کے طور پر ہوئی ہے۔ ہم امت کے دوست کا کردار اس میں تلاش کر رہے ہیں۔ آگے ڈی سی پی نے کہا جانچ کے دوران پتہ چلا کہ امت  ایک بزنس مین ہے ۔ یوپی کے باغپت کا رہنے والا ہے اور متاثرہ کا دوست تھا۔ ملزم نے متاثرہ کو سستی دروں پر لون دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔


یادو نے آگے بتایا کہ متاثرہ دہلی کے سیلم پور کی رہنے والی ہے، امت نے پیر کو ملاقات کیلئے اسے کراس ریور مال بلایا تھا۔ متاثرہ کے  بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران امت اور اس کے دو دوستوں  نے اسے جوس میں کچھ نشیلی دوائی ملاکر پلائی اس کے بعد وہ بیہوش ہو گئی ۔ جس کے بعد تینوں ملزموں نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔


پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر امت کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور اس کے دونوں دوستوں کی بھی پہچان ہو گئی ہے۔
First published: Jan 16, 2019 10:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading