ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اردو کے رحمن عباس سمیت 24 مصنفین کوساہتیہ ایوارڈ

اکیڈمی کے صدراورکنڑ کے نامور ڈرامہ نگار چندرشیکھركمبار نے ایک پروقار تقریب میں ان مصنفین کو سال 2018 کے لئے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپئے کی رقم، توصیفی سند، مومنٹواورشال شامل ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 30, 2019 08:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اردو کے رحمن عباس سمیت 24 مصنفین کوساہتیہ ایوارڈ
اردو ادیب رحمن عباس اورہندی ادیب چترا مدگل اعزاز سے سرفراز۔

نئی دہلی: اردو ادیب رحمن عباس سمیت 24 مصنفین کو منگل کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اکیڈمی کے صدراورکنڑ کے نامور ڈرامہ نگار چندرشیکھركمبار نے ایک پروقار تقریب میں ان مصنفین کو سال 2018 کے لئے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپئے کی رقم، توصیفی سند، مومنٹواورشال شامل ہے۔


انگریزی کے مصنف انیس سلیم اوراوڑيا مصنف داشرتھی داس کی غیرموجودگی میں یہ ایوارڈ ان کے نمائندوں نے حاصل کئے۔ 65 چترا مدگل کو یہ ایوارڈ ’پوسٹ باکس 203 چینل سوپارا‘ پردیا گیا جوایک خواجہ سرا کی زندگی پرمبنی ہے۔ گذشتہ 45 برسوں سے ادب میں سرگرم چترا مدگل کی پہلی کہانی 1964 میں’ سفید سینارا‘ نام سے’ اکنامک ٹائمز‘ میں شائع ہوئی تھی۔ چندرشیکھركمبارنے راجستھانی زبان کے لئے راجیش کمارویاس، اردوکے لئے رحمان عباس، میتھلی کے لئے وینا ٹھاکر، سنسکرت کے لئے رماکانت شکلا اورپنجابی کے لئے موهن جيت کویہ ایوارڈ پیش کیا۔


ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگرمصنفین میں- سنجیو چٹواپادھيائے بنگلہ، سنت تانتي آسامی، ریتوراج بسومتاری بوڈو، اندرجیت کیسریا ڈوگری، شريفہ بجلي والا گجراتی، کے جی ناگراجپا کنڑ، مشتاق احمد مشتاق کشمیری، پریش نریندر کامت كونكنی، ایس رامیشن نائرملیالم، بدھی چندرهیسنابا منی پوری، ایم ایس پاٹل مراٹھی، لوکناتھ اپادھیائے چاپگائی نیپالی، شیام بیسرا سنتھالی، كھيمن یوملاني سندھی، ایس رام کرشنن تمل اوركولاكری اناك، تیلگو شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی منوج داس، مہمان ذی وقاراورسری لنکا کے مشہورمصنف سنتان ایا تورے نے بھی خطاب کیا۔ اکیڈمی کے سکریٹری کے شری نواس راؤ نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ اظہار تشکرمادھوکوشک نے کیا۔

First published: Jan 30, 2019 08:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading