ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوئیڈا: جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں جمع ہوئے 25 لوگ، پولیس نے 7 کو کیا گرفتار

بتا دیں کہ اترپردیش میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ جبکہ لاک ڈاون کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس مسلسل سخت کارروائی کر رہی ہے۔

  • Share this:
نوئیڈا: جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں جمع ہوئے 25 لوگ، پولیس نے 7 کو کیا گرفتار
علامتی تصویر

نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا(Greater Noida) میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے مبینہ طور پر جمع ہونے پر سات لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا کے چارجا علاقہ واقع کالونڈا گاوں (Kalonda Village) میں 20 سے 25 لوگ جمعہ کی نماز کے لئے مسجد میں جمع ہوئے جس کے بعد کسی نے پولیس کو فون کر اس کے بارے میں اطلاع دی۔


حکام کے مطابق، کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے گوتم بدھ نگر میں دفعہ 144 ( چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر ممانعت) نافذ ہے اور حکام لوگوں سے گھروں میں رہنے اور ایک جگہ جمع نہیں ہونے کی اپیل کر رہے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے کہا’ پولیس جب وہاں پہنچی تو مسجد کے اندر 20-25 لوگ تھے جو نماز کی تیاری کر رہے تھے۔ ان میں سے سات کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی لوگ بھاگ گئے جن میں ایک مولانا بھی تھا جو شاید نماز پڑھانے والا تھا‘۔ افسر نے کہا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188، 269، 270 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔



بتا دیں کہ اترپردیش میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ جبکہ لاک ڈاون کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس مسلسل سخت کارروائی کر رہی ہے۔ یوپی پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے الزام میں اب تک 42,359 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔
First published: Apr 11, 2020 08:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading