ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گروگرام: ڈرا۔ دھمکا کر کرایہ دار خاتون کی مکان مالک کے بیٹے نے کی عصمت دری، معاملہ درج

پولیس کو دی شکایت میں خاتون نے بتایا کہ مکان مالک کے بیٹے نے اسے اکیلا پا کر ڈرا۔ دھمکا کر اس کی عصمت دری کی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

  • Share this:
گروگرام: ڈرا۔ دھمکا کر کرایہ دار خاتون کی مکان مالک کے بیٹے نے کی عصمت دری، معاملہ درج
علامتی تصویر

گروگرام۔ ہریانہ میں خواتین کے تئیں جرائم کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ لاک ڈاون  (Lockdown) کے باوجود بھی عصمت دری کی واردات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ تازہ معاملہ ہریانہ کے گروگرام ضلع سے آیا ہے جہاں ایک خاتون کرائے دار نے مکان مالک کے بیٹے پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ اس معاملہ میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔ متاثرہ خاتون مدھیہ پردیش کی رہنے والی ہے۔


بتا دیں کہ  25 سالہ خاتون اپنے کنبے کے ساتھ بادشاہ پور تھانہ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ خاتون کا شوہر کورئیر کمپنی میں کام کرتا ہے اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ پولیس کو دی شکایت میں خاتون نے بتایا کہ مکان مالک کے بیٹے نے اسے اکیلا پا کر ڈرا۔ دھمکا کر اس کی عصمت دری کی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جب شوہر گھر پہنچا تو اس نے اسے ساری بات بتائی۔ متاثرہ خاتون اتوار کو شوہر کے ساتھ تھانے پہنچی اور پولیس کو معاملہ کی شکایت درج کروائی۔




ملزم گرفت سے باہر

وہیں، پولیس نے خاتون کی شکایت پر معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔ بادشاہ پور تھانہ انچارج کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ خاتون نے شکایت دی ہے کہ مکان مالک کے بیٹے نے اس کی عصمت دری کی ہے۔ خاتون کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ ابھی اس معاملہ کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔ پولیس کی مانیں تو جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
First published: May 26, 2020 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading