ہوم » نیوز » No Category

مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈ 10 دسمبر کو

نئی دہلی: مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈ 10 دسمبر بروز جمعرات بوقت شام ساڑھے پانچ بجے انصاری آڈیٹوریم جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہوگا۔

  • News18
  • Last Updated: Dec 07, 2015 07:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈ 10 دسمبر کو
نئی دہلی: مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈ 10 دسمبر بروز جمعرات بوقت شام ساڑھے پانچ بجے انصاری آڈیٹوریم جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہوگا۔

نئی دہلی: مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈ 10 دسمبر بروز جمعرات بوقت شام ساڑھے پانچ بجے انصاری آڈیٹوریم جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہوگا۔


اکیڈمی کے جنرل سکریٹری ندیم احمد کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جلسے کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کریں گے اور مہمانان اعزازی جسٹس ایم ایس اے صدیقی (سابق چیئرمین قومی کمیشن برائے اقلیتی ادارہ جات حکومت ہند)، ڈاکٹر ایس فاروق (ڈائرکٹر ہمالیہ ڈرگس)، جناب شعیب اکرم (مینیجنگ ڈائرکٹر ریکس ریمیڈیز)، جناب صبور احمد صدیقی (چیئر مین الحرما فارما، انڈیا)اور جناب حکیم عبد الحلیم (چیئرمین ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ) ہوں گے۔ تقریب کی نظامت صحافی سہیل انجم کریں گے۔


اس موقع پر آدرش شاستری (ایم ایل اے دہلی)، پروفیسر سید علی کریم (ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان)، پروفیسر فیضان مصطفی( وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی)، ڈاکٹر فضل غفور (صدر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کلی کٹ)، جناب انجم عثمانی (کنسلٹینٹ ڈی ڈی اردو)، جناب محمد عارف (ایم ڈی مارکیٹنگ ریکس ریمیڈیز)، پروفیسر زویا حسن (سابق ڈین اسکول آف سوشل سائنس جے این یو) اور جناب سلیم صدیقی (سینئر رپورٹر راشٹریہ سہارا اردو) کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ تفویض کیے جائیں گے۔ پروفیسر زویا حسن کو بی اماں ایوارڈ اور سلیم صدیقی کو ایم سلیم میمورئیل ایوارڈ دیے جائیں گے۔

First published: Dec 07, 2015 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading