உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میڈیکل کالج میں داخلہ کو لے کر مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ ، OBC اور EWS کے طلبہ کو ملے گا ریزرویشن

    میڈیکل کالج میں داخلہ کو لے کر مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ ، OBC اور EWS کے طلبہ کو ملے گا ریزرویشن

    میڈیکل کالج میں داخلہ کو لے کر مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ ، OBC اور EWS کے طلبہ کو ملے گا ریزرویشن

    NEET 2021 : ریزرویشن کا فائدہ یوجی اور پی جی میڈیکل / ڈینٹل کورس ( ایم بی بی ایس / ایم ڈی / ایم ایس / ڈپلومہ / بی ڈی ایس / ایم ڈی ایس ) میں داخلہ لینے والوں کو ملے گا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی کی مودی حکومت نے میڈیکل ایڈمشن کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکار نے او بی سی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقہ کے طلبہ کیلئے ریزرویشن کو منظور کرلیا ہے ۔ سرکار نے او بی سی طلبہ کو 27 فیصد اور اقتصادی طور پر کمزور طلبہ کے لوگوں کیلئے 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو او بی سی طبقہ اور اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے لوگوں کیلئے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے ۔

      وزارت نے 2021 ۔ 22 سیشن سے اس کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلہ سے تقریبا 5500 طلبہ کو فائدہ ملے گا ۔ ریزرویشن کا فائدہ یوجی اور پی جی میڈیکل / ڈینٹل کورس ( ایم بی بی ایس / ایم ڈی / ایم ایس / ڈپلومہ / بی ڈی ایس / ایم ڈی ایس ) میں داخلہ لینے والوں کو ملے گا ۔ وزارت صحت نے کہا کہ سرکار او بی سی اور ای ڈبلیو ایس طبقہ کے لوگوں کو ریزرویشن دینے کیلئے پابند عہد ہے ۔

      دراصل معاملہ نے اس وقت طول پکڑ لیا تھا جب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے 12 جولائی کو قومی اہلیتی ٹیسٹ یعنی نیٹ 2021 کی تاریخوں کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس مرتبہ بھی نیٹ امتحانات او بی سی طبقہ کو ریزرویشن دئے بغیر ہی ہوگا ۔ اس کے بعد کئی طلبہ تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دی ۔ ساتھ ہی کئی سیاسی پارٹیوں نے بھی ریزرویشن کا مطالبہ کیا ۔

      معاملہ یہیں نہیں رکا بلکہ بی جے پی کے کئی لیڈران بھی ریزرویشن کی حمات میں آگئے ۔ مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل اور بھوپیندر یادو نے وزیر اعظم مودی کو میمورنڈم سونپا تھا ۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: