ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی ون ڈے : دلچسپ مقابلہ میں ٹیم انڈیا کو 6 رنوں سے شکست

فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کپتان کین ولیمسن (118) کی شاندار سنچری اور لاتھم (46) کی چھوٹی لیکن مفید اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نقصان 242 رنز بنائے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 20, 2016 11:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی ون ڈے : دلچسپ مقابلہ میں ٹیم انڈیا کو 6 رنوں سے شکست
فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کپتان کین ولیمسن (118) کی شاندار سنچری اور لاتھم (46) کی چھوٹی لیکن مفید اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نقصان 242 رنز بنائے۔

نئی دہلی : فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر جاری دوسرے یک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 6 رنوں سے ہرادیا ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کپتان کین ولیمسن کی 118 رنوں کی شاندار سنچری کی بدولت کی مقررہ پچاس اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 242 رن بنائے ، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا 49.2 اوورس میں 236 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔


جیت کیلئے 243 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا 21 رن کے  مجموعی اسکور پر لگا جب روہت شرما 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔  روہت شرما کے بعد کریز پر آئے وراٹ کوہلی اس مرتبہ کچھ خاص نہیں کرسکے  اور صرف 9 رن بناکر ہی آوٹ ہوگئے ۔ ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا 40 کے اسکور پر لگا۔ اس کے بعد رہانے اور پانڈے نے ٹیم انڈیا کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر 28 رن بناکر 72 کے مجموعی اسکور پر رہانے آوٹ ہوگئے ۔ رہانے کے آوٹ ہونے کے جلد ہی بعد منیش پانڈے بھی پویلین لوٹ گئے ۔ ٹیم انڈیا کو چوتھا جھٹکا 72 کے اسکور پر لگا ۔


مکمل اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 


پانڈے کے آوٹ ہونے کے کیدار جادو اور دھونی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 66 رنوں کی اہم شراکت داری کی ۔ مگر 41 رن بناکر جادو بھی پویلین لوٹ گئے ۔ ٹیم انڈیا کو پانچواں جھٹکا 139 رن کے اسکور پر لگا ۔ کیدار کے بعد کپتان کول دھونی بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکے اور 39 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ دھونی کے آوٹ ہونے کے بعد جلد ہی اکشر پٹیل بھی پویلین لوٹ گئے ۔ اکشر پٹیل نے 17 رن بنائے۔ اکشر پٹیل کے بعد امت مشرا بھی پویلین لوٹ گئے ۔ مشرا نے صرف ایک رن بنایا۔ مشرا کے آوٹ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا اور امیش یادو نے 49 رنوں کی پارٹنر شپ کرکے میچ کو دلچسپ مرحلے میں داخل کردیا ۔ تاہم 49 ویں اوورس میں ہاردک پانڈیا 36 رن بناکر بولٹ کا شکار ہوگئے ۔ پانڈیا کے آوٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے بمبرہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور آوٹ ہوگئے ۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ 6 رنوں سے گنوادیا ۔

اس سے قبل کپتان کین ولیمسن (118) کی شاندار سنچری اور لاتھم (46) کی چھوٹی لیکن مفید اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نقصان 242 رنز بنائے۔ ولیمسن نے 128 بال میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ون ڈے کیریئر کی 8 ویں سنچری لگائی۔ ٹیم انڈیا کے لئے امت مشرا اور جسپريت بمراه نے 3-3 وکٹ وکٹ لئے۔ جبکہ کیدار جادو ، اکشر پٹیل اور امیش یادو نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

ٹاس ہاکر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات کافی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر ہی مارٹن گپتل پویلین لوٹ گئے ۔ گپتل کو امیش یادو نے دوسری ہی گیند پر بولڈ کردیا ۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور لاتھم نے ایک شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوطی کو بخشنے کی کوشش کی ۔ تاہم مجموعی اسکور 120 پر لاتھم 46 رن بناکر کیدار جادو کا شکار بن گئے ۔
لاتھم کے آوٹ ہونے کے بعد میدان پر آئے راس ٹیلر نے بھی ولیمسن کے ساتھ شراکت داری نبھانے کی کوشش کی ، مگر بہت زیادہ دیر تک وہ کریز پر نہیں رہ سکے ۔ ٹیلر 21 رن بناکر امت مشرا کا شکار بن گئے ۔ ٹیلر کے بعد اینڈرسن نے ذمہ داری اٹھائی اور کپتان کے ساتھ 46 رنوں کی ساجھیداری نبھائی اور ٹیم کے اسکور کو 200 کے پار پہنچادیا ۔
ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 280 سے زیادہ رن بنائے گی ، کیونکہ 39 اوورس میں ہی صرف تین وکٹ کے نقصان پر اس نے 200 کا اعدادوشمار پار کرلیا تھا۔ اسی دوران کپتان کین ولیمسن نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی ۔ مگر اس کے بعد امت مشرا اور بمبرہ نے نیوزی لینڈ کے پورے خیمے میں ہلچل مچادی ۔ امت مشرا نے جیسے ہی اینڈرسن کو پویلین کی راہ دکھائی کے اس کے بعد وکٹ گرنے کا تاتنا لگ گیا ۔ اینڈرسن نے 21رن بنائے ۔
اینڈرسن کے بعد نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی دہائی کے اعداد و شمار کو بھی نہیں چھو سکا ۔ رونچی 6،ڈیوچ 7 ،ساوتھی 0 اور ہینری 6 رن بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ بولٹ پانچ اور سینٹنر 9 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔
First published: Oct 20, 2016 05:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading