ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہین باغ علاقے میں 3 لاشیں ملنے سے پھیلی سنسنی

راجدھانی دہلی کے شاہین باغ تھانہ علاقے میں جمعے کو تین لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ بتادیں کہ تینوں لاشیں الگ۔الگ مقام پر پائی گئیں۔

  • Share this:
شاہین باغ علاقے میں 3 لاشیں ملنے سے پھیلی سنسنی
دہلی پولیس

راجدھانی دہلی کے شاہین باغ تھانہ علاقے سے ایک سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ شاہین باغ کے علاقے میں یعنی جمعے کو3 لاشیں ملنے سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ بتادیں کہ تینوں لاشیں الگ۔الگ مقام پر پائی گئیں۔ پہلی لاش یمنا ندی کے کنارے پڑی ملی ہے۔  تینوں ہی معاملوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ہی معاملوں میں فی الحال کوئی مشتبہ بات نظر نہیں آرہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر پولیس آر پی مینا نے جمعہ کی شب یہ اطلاع آئی این ایس کو دی۔ انہوں نے کہا ، "رات 12 بجے کے قریب لاش ملنے کا پہلا واقعہ نوٹس میں آیا۔

خبروں کے مطابق مہلوک کی عمر تقریبا 35 سال ہے۔ اس لاش کی پہچان تفتیش کے بعد اشوک نگر دہلی مقامی مدن تھاپا بن منویر تھاپا کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

ملی جانکاری کے مطابق مدن تھاپا کی گمشدگی ہری نگر تھانے میں 3 فروری 2020 کو درج کرائی گئی تھی۔ حالانکہ لاش کے اوپر چوٹ کا کوئی نشان نہں ملا ہے۔ وہیں دوسری لاش دوپہر تقریبا ساڑھے تین بجے شاہین باغ علاقے کے مدر ڈیری کے نالے کے پیچھے نالے کے پاس ایف بلاک میں ملی ہے۔ مہلوک کی عمر تقریبا 40 سال کی بتائی جارہی ہے جسکی جمعے کی دیر رات تک پہچان نہیں ہوپائی تھی۔ لاش کو پہچان اور پوسٹ مارٹم کیلئے پوسٹ مارٹم ہاؤس میں محفوظ رکھ دیا گیا ہے۔ تیسری لاش بھی اسی علاقے میں ریلوے لائن کے کنارے پڑی ملی ہے۔


 
First published: Mar 07, 2020 11:03 AM IST