ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بستی: 3ماہ کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق، ضلع میں کووڈ۔19متاثرین کی مجموعی تعداد 14ہوگئی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے نگر پالیکا علاقے کے تور کہیا محلہ، بیلوا ،ٹھانی،ملت نگر، اور گیدہی کھرد گرام کو ہاٹ اسپاٹ ایر یا قرار دے کر سیل کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں سیکورٹی اہلکار دن رات نگرانی کر رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 13, 2020 03:42 PM IST
  • Share this:
بستی: 3ماہ کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق، ضلع میں کووڈ۔19متاثرین کی مجموعی تعداد 14ہوگئی
علامتی تصویر

بستی۔ اترپردیش کے ضلع بستی میں نوول کورونا وائرس سے تین ماہ بچی سمیت پانچ نئے کیسز کے ساتھ ضلع میں کووڈ۔19 متاثرین کی مجموعی تعداد 14ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے پیر کو بتایا کہ آج ایک تین ماہ کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں 156 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جس میں 151 نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ پانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جن میں ایک تین ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اتوار کو چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے ایک مرد اور تین خواتین ہیں۔ بچی کی رپورٹ پیر کی صبح آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چار افراد محلہ تور کہیا نگر پالیکا کے رہنے والے ہیں جہاں کے ایک باشندہ کی گذشتہ دنوں بی آر ڈی میڈیکل کالج میں دوران علاج موت ہو گئی تھی۔ ضلع میں ابھی تک پائے گئے سبھی مریضوں میں سے 11 مریض متوفی کے رشتے دار ہیں جب کہ ایک ان کا دوست بھی کورونا سے متاثر ہے۔


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے پیر کو بتایا کہ آج ایک تین ماہ کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے نگر پالیکا علاقے کے تور کہیا محلہ، بیلوا ،ٹھانی،ملت نگر، اور گیدہی کھرد گرام کو ہاٹ اسپاٹ ایر یا قرار دے کر سیل کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں سیکورٹی اہلکار دن رات نگرانی کر رہے ہیں۔

 
First published: Apr 13, 2020 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading