உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں اغوا کے بعد تین پولیس اہلکاروں کا قتل ، حزب المجاہدین نے دی تھی نوکری چھوڑنے کی دھمکی

    جموں و کشمیر سیکورٹی فورسیز

    جموں و کشمیر سیکورٹی فورسیز

    دو منٹ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے ، جس میں حزب المجاہدین کا بینر ہے اور اس کے ذریعہ دھمکی دی گئی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ویڈیو میں حزب المجاہدین کے ترجمان عمر کی آواز ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں و کشمیر میں ایک کے بعد ایک پولیس اہلکاروں کا قتل کیا جارہا ہے۔ حزب المجاہدین کی دھمکی کے بعد جمعہ کو شوپیاں ضلع میں چار پولیس اہلکاروں کا اغوا کرلیا گیا ۔ اب موصولہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے تین پولیس اہلکاروں کا دہشت گردوں نے قتل کردیا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو چھوڑ دینے کی خبر ہے۔
      جن پولیس اہلکاروں کا اغوا کیا گیا ، ان کی شناخت فردو س احمد ، کلدیپ سنگھ ، نثار احمد دھونی اور فیاض احمد بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے حزب المجاہدین نے دھمکی دی تھی کہ اگر سرکاری ملازمین اور سیکورٹی فورسیز کے اہلکار چار دنوں کے اندر استعفی نہیں دیں گے تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔
      اس سلسلہ میں دو منٹ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے ، جس میں حزب المجاہدین کا بینر ہے اور اس کے ذریعہ دھمکی دی گئی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ویڈیو میں حزب المجاہدین کے ترجمان عمر کی آواز ہے ۔ ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پیغام کے ساتھ ایک شخص مقامی علاقہ میں ان کنبوں کے پاس ہے ، جن کے اہل خانہ سیکورٹی فورسیز میں ہیں۔
      خیال رہے کہ کشمیر وادی میں اس سے پہلے بھی کئی پولیس اہلکاروں کا اغوا کرکے ان کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا ، جس کے بعد سے ہی وادی میں کافی ہنگامہ ہے۔ گزشتہ ماہ ہی دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے 10 افراد کا اغوا کرلیا تھا ۔ حالانکہ بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔
      First published: