ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کورونا کو لے کر راحت کی خبر ، ایک دن میں 6430 نئے معاملات ، 337 مریضوں کی موت

Delhi Corona Update: ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6500 سے بھی کم نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے آج ہی آکسیجن کنسنٹریٹر بینک بنانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

  • Share this:
دہلی میں کورونا کو لے کر راحت کی خبر ، ایک دن میں 6430 نئے معاملات ، 337 مریضوں کی موت
Delhi Corona Update: ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6500 سے بھی کم نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے آج ہی آکسیجن کنسنٹریٹر بینک بنانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6500 سے بھی کم نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا وائرس کے 6430 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 337 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ جبکہ اتنی ہی مدت میں 11592 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔ اس مدت میں 56811 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں پازیٹیویٹی کی شرح کم ہوکر 11.32 فیصد ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5342 افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔


دہلی میں اب تک کل 4351167 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ وہیں دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے ۔ اب تک 21244 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ دہلی میں کورونا کے کل 1387411 معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ان میں سے دہلی میں کل 1299872 کورونا مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ دہلی میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 66295 ہے ۔ فی الحال دہلی میں انفیکشن کی شرح 7.61 فیصد ہے ۔


راجدھانی میں آکسیجن بینک کی سہولت : کیجریوال


ادھر دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال نے کہا کہ قومی راجدھانی میں ہوم آئسولیشن میں رہ رہے اور میڈیکل آکسیجن کے ضرورت مندوں کے لئے آکسجین کنسنٹریٹرس بینک قائم کئے گئے ہیں۔ کیجریوال نے سنیچر کو ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ہرایک ضلع میں 200 آکسیجن کنسنٹریٹر کے ساتھ آکسیجن بینک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہوم آئسولیشن والے مریضوں کو میڈیکل آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے تو ہماری ٹیم دو گھنٹے کے اندر آکسیجن کنسنٹریٹر کے ساتھ ان کے دروازے پر پہنچے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال معاملات  6500کے قریب کم ہوئے ہیں اور ان کی شرح کم ہوکر 11فیصد رہ گئی ہے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 15, 2021 04:46 PM IST