ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان سے آئی بڑی خبر، لاہور میں پھنسے 35 ہندوستانی شہری

لاہور ریلوے اسٹیشن پر 35 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان ہندوستانیوں میں سے زیادہ تر کا ویزا 2 مارچ کو ختم ہونے والا ہے

  • Share this:
پاکستان سے آئی بڑی خبر، لاہور میں پھنسے 35 ہندوستانی شہری
علامتی تصویر

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بیچ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس روک دی ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس روکنے کا خمیازہ اب ہندوستانیوں کو بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر 35 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان ہندوستانیوں میں سے زیادہ تر کا ویزا 2 مارچ کو ختم ہونے والا ہے۔ غور طلب ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہفتہ میں صرف دو دن چلائی جاتی ہے۔


ٹرین بدھ اور اتوار کے روز پہلے اٹاری بارڈر جاتی ہے اور پھر لاہور پہنچتی ہے۔ وہیں، دوسری طرف، ٹرین لاہور سے اٹاری کے لئے پیر اور جمعہ کو چلتی ہے جو کہ دلی آتی ہے۔ جمعہ کو ٹرین لاہور سے چلی ہی نہیں۔ پاکستان کی طرف سے اس ٹرین کا آپریشن رد کر دیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد جس طرح سے ہندوستانی فضائیہ نے پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس کر جیش کے ٹھکانوں کو ختم کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسی بیچ پاکستان سے خبر آئی کہ اس نے ہند۔ پاک کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو رد کر دیا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس رد ہونے کا خمیازہ اب دونوں ملکوں کے عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ہند۔پاک کشیدگی: پاکستان نے رد کی سمجھوتہ ایکسپریس، تمام مسافر لاہور میں پھنسے
First published: Mar 01, 2019 11:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading