اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر کے سانگلی میں 36 اسکولی طلبہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بیمار، کیا ہے اندر کی بات؟

    اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

    اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

    گایکواڑ نے مزید کہا کہ اسکول اور مرکزی باورچی خانے سے کھانے کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      جمعہ کو مہاراشٹر کے سانگلی میں 36 طلبہ مشتبہ طور پر سمیت غذا یعنی فوڈ پوائزننگ (Food Poisoning) کی وجہ سے بیمار ہو گئے۔ ان تمام کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 35 طلبہ کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک طالب علم کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

      اس واقعہ س واقف ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ وانلیس واڑی ہائی اسکول (Wanlesswadi High School) میں اس وقت پیش آیا جب 5 اور 7 کی کلاسوں کے بچوں نے ایک مرکزی باورچی خانے میں چاول اور دال تیار کی تھی جسے ایک سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

      ایجوکیشن آفیسر (پرائمری سیکشن) موہن گائکواڑ نے کہا کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد 36 طالب علموں نے پیٹ میں درد اور متلی کی شکایت کی اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے الٹی کی۔ ایک بچہ اب بھی پیٹ میں درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے۔ انہیں سیلائن دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      گایکواڑ نے مزید کہا کہ اسکول اور مرکزی باورچی خانے سے کھانے کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

      اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: