ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سدھارتھ نگر: لكھنا پار گاؤں میں کلام کے پھونس کے گھر میں لگی آگ ، کنبہ کے چار افراد کی موت

اترپردیش میں سدھارتھ نگر کے شهرت گڑھ علاقہ میں ایک پھونس کےگھر میں آگ لگ جانے سے ایک ہی خاندان کے چار ارکان کی جل کر موت ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 26, 2017 01:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سدھارتھ نگر: لكھنا پار گاؤں میں کلام کے پھونس کے گھر میں لگی آگ ، کنبہ کے چار افراد کی موت
علامتی تصویر

سدھارتھ: اترپردیش میں سدھارتھ نگر کے شهرت گڑھ علاقہ میں ایک پھونس کےگھر میں آگ لگ جانے سے ایک ہی خاندان کے چار ارکان کی جل کر موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ لكھناپار گاؤں کےرہنے والے کلام کے کچے پھونس کے گھر میں کل رات چراغ سے آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک روپ لے لیا۔ آگ میں جل کر اس کی اہلیہ زینب(23) ،بیٹی رخسار، اور دو بیٹے نسیم اور وسیم کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کلام سنگین طور سے جھلس گیا۔زخمی کلام کو سنگین حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

First published: Oct 26, 2017 01:23 PM IST