تامل ناڈو کے تروپتھور میں ہفتہ کو بھگدڑ مچنے سے کم از کم چار خواتین ہلاک ہو گئیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بہت سے لوگ آج تروپتھور کے وانیامبادی میں تھائیپوسم کے موقع پر ایک فرد کے ذریعہ مفت ’ویشتیاں‘ اور ساڑیاں تقسیم کرنے کے ٹوکن لینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایس پی تھروپتھور نے کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے کے حوالے سے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اس واقعے میں جان سے ہاتھ دھونے والی خواتین کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔