ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سبرت رائے سہارا والدہ کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا

نئی دہلی۔ پچھلے دو برسوں سے داخل زنداں سہارا انڈیا کے سربراہ سبرت رائے کو اپنی والدہ کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی میعاد چار ہفتے کی بتائی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2016 06:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سبرت رائے سہارا والدہ کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا
نئی دہلی۔ پچھلے دو برسوں سے داخل زنداں سہارا انڈیا کے سربراہ سبرت رائے کو اپنی والدہ کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی میعاد چار ہفتے کی بتائی گئی ہے۔

نئی دہلی۔ پچھلے دو برسوں سے داخل زنداں سہارا انڈیا کے سربراہ سبرت رائے کو اپنی والدہ کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی میعاد چار ہفتے کی بتائی گئی ہے۔ سبرت رائے سہارا کی والدہ چھبی رائے کا انتقال 95 سال کی عمر میں کل رات ہوا ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی قیادت والی اسپیشل بنچ نے آج دوپہر 2 بجے معاملے کی سماعت کی اور سہارا کے وکیل کپل سبل کی پیرول کی دلیلوں کی بنیاد پر انہیں كسٹوڈيل پے رول پر رہا کرنے کا حکم دیا۔


سبرت رائے سہارا نے اپنی ماں کی آخری رسوم اور دیگر مذہبی رسوم کے لئے 3 ہفتے کے پیرول کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ تاہم عدالت نے حکم دیا ہے کہ ان کے جیل سے باہر رہنے کے دوران بھی سادہ لباس میں پولیس والے ان کے ساتھ رہیں گے۔ عدالت کے مطابق دہلی کے کمشنر یہ طے کریں گے کہ کتنے پولیس والے سبرت رائے سہارا کے ساتھ رہیں گے۔ پیرول کے دوران سبرت رائے لکھنؤ، ہردوار اور گنگا ساگر جاسکتے ہیں البتہ ملک نہیں چھوڑ سکتے ۔ سبرت رائے کے ساتھ ان کے بہنوئی اشوک رائے چودھری بھی پیرول پر باہر آئے ہیں۔


مارکیٹ ریگولیٹری سیبی کے ساتھ تنازعہ کے سبب سبرت رائے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے نہ چکانے کی پاداش میں 26 ماہ سے داخل زنداں ہیں۔ انہیں 4 مارچ 2014 کو دہلی کی تہاڑ جیل میں ڈالا گیا تھا۔

First published: May 06, 2016 06:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading