نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے ایمرجنسی کے لئے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے محض اقتدار میں رہنے کے اپنے سیاسی مفاد کے لئے ملک میں جمہوریت کا قتل کر دیا اور 21 مہینوں تک قوم کو تکلیف و دکھ کے دور سے گزرنا پڑا تھا۔
سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 25 جون 1975 کو ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ بی جے پی کے صدر نے ایمرجنسی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر کے ذریعے نشانہ سادھا ۔ بی جے پی آج ’بلیک ڈے‘ کے طور پر منارہی ہے۔مسٹر شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا ایمرجنسی کے دن ہزاروں لوگوں کو بلاوجہ کال کوٹھری میں ڈال دیا گیا تھا اور ملک کے عوام نے 21 مہینوں تک کئی تکلیف اور اذیتیں برداشت کیں ۔
بی جے پی صدر نے ایسے ایمرجنسی میں جمہوریت کو دوبارہ قائم کرنے میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والے تمام ہم وطنوں کو تہہ دل سے سلام کرتے ہوئے لکھا کہ 1975 میں آج ہی کے دن کانگریس کی طرف سے محض اقتدار میں رہنے اور اپنے سیاسی مفاد کے لئے ملک میں جمہوریت کا قتل کیا گیا تھا۔ ملک کی پارلیمنٹ کو غیر فعال بنادیا گیا تھا اور سپریم کورٹ کو خاموش تماشائی کی حیثیت میں تبدیل کر دیا گیا اور اخبارات کی زبان پر تالے جڑ دیے گئے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔