உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IGI ایئرپورٹ پر جوڑے کے پاس سے ملیں 45 ہینڈگن، ویتنام سے اسمگلنگ پر لائے، مچا ہنگامہ

    دہلی واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم افسران نے 2 دو ہندوستانیوں کو بڑی تعداد میں ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ ہتھیاروں کے متعلق کسٹم افسران کو ابتدائی جانکاری این ایس جی کی طرف سے ملی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: راجدھانی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کو کچھ ایسا ملا، جس نے کسٹم افسران کو بھی حیران کردیا۔ آئی جی آئی پر ہندوستانی شوہر بیوی کے پاس سے کسٹم افسران کو 45 ہینڈگن ملیں، جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

      وہیں کسٹم افسران سے ملی جانکاری کے مطابق، ہینڈ گن اسمگلنگ ہونے کی ابتدائی جانکاری این ایس جی کی طرف سے ملی تھی، جس کے ایئر پورٹ پر باریکی سے تحقیقات کی جا رہی تھی اور اسی دوران دونوں ملزمین کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔

      اطلاع کے مطابق، یہ ہینڈ گن شوہر بیوی کے پاس سے ملی ہیں، جو ویتنام سے لے کر انہیں آرہے تھے۔ ان ہینڈگن کی قیمت تقریباً 22 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ کسٹم کمشنر نے بتایا کہ ملزمین ن پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی وہ 25 ہینڈ گن اسمگلنگ کرکے ہندوستان لائے تھے، جس کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپئے تھی۔ یہ ہتھیار انہوں نے دو ٹرالی بیگ میں بھر رکھے تھے۔

      کسٹم افسران کو ہینڈ گن کے متعلق ابتدائی اطلاع این ایس جی سے ملی تھی۔
      کسٹم افسران کو ہینڈ گن کے متعلق ابتدائی اطلاع این ایس جی سے ملی تھی۔

      وہیں کسٹم افسران نے یہ بھی جانکاری دی کہ این ایس جی نے یہ بھی بتایا تھا کہ ملزمین کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار ہیں۔ ساتھ ہی ان کے پاس سے ملنے والی ہینڈگن پوری طرح سے فنکشنل ہیں۔

      اصلی یا نقلی

      فی الحال کسٹم افسران کو اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ ایئر پورٹ پر دونوں ملزمین کے پاس سے ملی 45 ہینڈ گن اصلی ہیں یا نقلی۔ افسران کا کہنا ہے کہ بلیک اسٹک رپورٹ کے بعد ہی اس بات کی تصدیق ہوسکے گی کہ یہ گن اصلی ہیں یا نقلی۔ فی الحال کسٹم افسران نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں ہینڈگن کس سے لائے اور آگے کسے دینے جا رہے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: