ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی اسمبلی انتخابات : چوتھے مرحلے میں تقریباً 61 فیصد پولنگ، مہوبہ میں فائرنگ

لکھنؤ۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج 12 اضلاع کی 53 سیٹوں پر ہو رہی پولنگ کے پہلے تین گھنٹے میں اوسطا تقریبا 16 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 23, 2017 08:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوپی اسمبلی انتخابات : چوتھے مرحلے میں تقریباً 61 فیصد پولنگ، مہوبہ میں فائرنگ
لکھنؤ۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج 12 اضلاع کی 53 سیٹوں پر ہو رہی پولنگ کے پہلے تین گھنٹے میں اوسطا تقریبا 16 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا۔

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج تقریباً61 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس مرحلے میں بارہ اضلاع میں 53سیٹوں کے لئے ووت ڈالے گئے۔ ریاست کے چیف الیکشن افسر کے دفتر کے مطابق مہوبہ کوچھوڑ کر کسی دیگر مقام سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ مہوبہ میں آج صبح سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ میں پانچ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں مہوبہ اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار اری مردن سنگھ کے رشتہ دار اور آزاد امیدوار راکیش سنگھ، سماج وادی پارٹی امیدوار سدھ گوپال ساہو کا بیٹا ساکیت اور پارٹی کارکن طارق سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے مبصر کے اتھ ضلع الیکشن افسر اے کے سنگھ ، پولیس ایس پی گورو سنگھ نے جائے واقعہ کا دورہ کیا۔

اس مرحلے میں کل 680 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں خواتین امیدواروں کی تعداد 61 ہے۔ سب سے زیادہ 26 امیدوار الہ آباد شمالی سیٹ پر ہیں۔ سب سے کم 6 امیدوار کھاگا اسمبلی (فتح پور)، کنڈا (پرتاپ گڑھ) اور منجھن پور (کوشامبی) میں ہیں۔ اس دوران 1,84,82,166 کروڑ ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے جا رہے ہیں۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 1,00,31,093 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 84,50,039 ہے۔

First published: Feb 23, 2017 08:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading