یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے اطلاع دی ہے کہ پیر کو ریکٹر اسکیل پر 5.8 کی شدت کے زلزلے نے ارال کو نشانہ بنایا۔ یہ شہر ذیلی پریفیکچر سطح کا شہر ہے جو چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں اکسو پریفیکچر سے گھرا ہوا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ زلزلہ M5.8 سے 106 کلومیٹر ایس ای پر 11 منٹ پہلے (مقامی وقت 05:49:37) آیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
نیوز 18 اردو میں 6 ستمبر 2022 کو نشر کی گئی ایک خبر کے مطابق اس سے قبل بھی چین میں زلزلے سے 46 لوگوں کی موت ہوگئی تھی جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان سیچوان صوبہ میں ہوا ہے۔ چین کے اس صوبے میں زلزلے سے بھاری تباہی ہوئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ سب کچھ تہس نہس ہوگیا تھا۔ کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ زلزلے کا مرکز لوڈنگ کاونٹی بتایا جارہا ہے۔ چین میں پیر کو سیچوان صوبہ اس وقت دہل گیا جب 6.8 شدت کے زلزلے نے یہاں دستک دی تھی۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بڑی بڑی عمارتیں بھی اس کے جھٹکے کو برداشت نہیں کرسکیں اور پل بھر میں زمین دوز ہوگئیں تھی۔ ہر طرف تباہی اور بربادی کا منظر نظر آرہا تھا۔ کہیں عمارتوں کا ملبہ ہے تو کہیں سڑکوں پر دراڑیں پڑی نظر آرہی تھی جگہ جگہ چٹانیں بھی ٹوٹ کر سڑکوں پر گر گئیں تھی۔ رہائشی علاقوں میں عمارتوں کے ملبے میں لوگ دب گئے تھے۔
زلزلہ بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 12.52 پر آیا تھا۔ جس سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ سیچوان میں ہوئی تھی۔ جگہ جگہ عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے جس سے ہزاروں گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
فائر بریگیڈ کی تقریباً 1100 ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے لیے تعینات کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ 50 رکنی ایمرجنسی ریسکیو ٹیم بھی تعینات کی گئی تھی۔ راحت اور بچاؤ کے لیے ہیلی کاپٹر بھی لیا جا رہا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔