نئی دہلی : نائجیریامیں بحری قذاقوں نے پانچ ہندوستانی سیلرس کا اغوا کرلیا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج صبح اس بات کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اغواکاروں سے رابطہ ہوگیا ہے اور تمام ہندوستانی شہری محفوظ ہیں۔
I have the report on abduction of 5 Indian sailors in Nigeria.The contact with pirates is established. Indian sailors are safe
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) December 18, 2015
محترمہ سوراج نے کئی ٹوئٹ کرکے کہا کہ میرے پاس نائجیریامیں پانچ ہندوستانی سیلرس کے اغوا کی خبر ہے۔ بحری قذاقوں سے رابطہ قائم ہوگیا ہے ۔ تمام ہندوستانی محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں ہندوستانی ہائی کمشنر اے آر گھنشیام نے بارہ دسمبر کو نائجیریا کے صدر محمد بہاری سے ملاقات کی تھی۔ وہ سیلرس کی رہائی یقینی بنانے کے لئے تمام کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق گیارہ دسمبر کو نائجیریا کے واری میں ان ہندوستانی سیلرس کا اغو ا کرلیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ نے سیلرس کے اغوا کے بار ے میں اطلاع کے بعد ایک رپورٹ طلب کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔