چار جنوری تک ہو سکتا ہے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا اعلان
file photo
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے انتخابات کے پروگرام کا اعلان ہوتے ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کیلئے کہا ہے۔
نئی دہلی : پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے انتخابات کے پروگرام کا اعلان ہوتے ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کیلئے کہا ہے۔کابینہ سکریٹری اور اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، منی پور اور پنجاب کے چیف سکریٹریوں کو بھیجے خط میں کمیشن نے پہلے جاری ہدایات بھیجی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق مؤثر طریقے سے نافذ ہونا چاہئے۔ کمیشن کی طرف سے جاری کئے جانے والے اور نہیں کئے جانے والے کاموں کی فہرست میں عوامی مقامات کے غلط استعمال سے گریز ، تشہیر کے لئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے پرہیز ، ریاستی حکومت کی ویب سائٹس سے سیاسی عہدیداروں کی تصاویر ہٹانا اور حکمراں پارٹی کی مدد کے لحاظ سے اشتہارات کے لئے سرکاری فنڈز کے استعمال پر روک لگانا شامل ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے الیکٹرانک میڈیا میں جاری ہونے والے مجوزہ سیاسی اشتہارات کے پری سرٹیفیکیشن کے لئے ضلع اور ریاستی سطح پر میڈیا سرٹیفیکیشن اور نگرانی کمیٹیوں سے رابطہ کرنے کو بھی کہا ہے۔ کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کے پروگرام کا اعلان چار جنوری تک ہو سکتا ہے۔اتر پردیش میں سات مراحل میں پولنگ کا امکان ہے جبکہ باقی چار ریاستوں میں ایک مرتبہ میں ووٹنگ ہونے کی امید ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔