ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک کی ان پانچ ریاستوں میں کورونا کا سب سے زیادہ قہر ، 70 فیصد اموات ہوئیں ریکارڈ

ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 37.39 فیصد اموات مہاراشٹر میں ،11.16 فیصد تمل ناڈو میں ،8.83 فیصد کرناٹک میں ،6.65 فیصد دہلی میں اور 6.12 آندھرا پردیش میں ہوئی ہیں ۔ باقی 29.85 فیصد معاملات ملک کے دیگر حصوں کے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 03, 2020 06:13 PM IST
  • Share this:
ملک کی ان پانچ ریاستوں میں کورونا کا سب سے زیادہ قہر ، 70 فیصد اموات ہوئیں ریکارڈ
ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ قہر ، 70  فیصد اموات انہی ریاستوں میں

کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے 70 فیصد معاملات ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹر، دہلی ، تمل ناڈو، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے ہیں ۔ ان میں سے دہلی اور کرناٹک ایسی ریاستیں ہیں جہاں ہفتہ وار بنیاد پر ہر روز اوسطاً موت کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی آج ہوئی پریس بریفنگ میں ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 37.39 فیصد اموات مہاراشٹر میں ،11.16 فیصد تمل ناڈو میں ،8.83 فیصد کرناٹک میں ،6.65 فیصد دہلی میں اور 6.12 آندھرا پردیش میں ہوئی ہیں ۔ باقی 29.85 فیصد معاملات ملک کے دیگر حصوں کے ہیں ۔


مسٹر بھوشن نے بتایا کہ ان پانچ ریاستوں میں سے دہلی میں  ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ تین ہفتے کے دوران موت کے معاملات بڑھے ہیں ۔ دہلی میں 13 سے 19 اگست کے درمیان ہر روز اوسطاً 12 کورونا متاثرین کی موت ہوئی جو 20 سے 26 اگست کے درمیان بڑھکر یہ تعداد 14 اور 27 اگست سے دس ستمبرکے درمیان بڑھکر 18 ہوگئی ۔ کرناٹک میں گزشتہ ہفتے موت کے اوسطاً معاملوں میں تیزی درج کی گئی ہے ۔ کرناٹک میں 13 سے 19 اگست کے درمیان ہر روز اوسطاً 114 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ۔ 20 سے 26 اگست کے درمیان یہ گھٹ کر 108 ہوئی لیکن 27 اگست سے دو ستمبر کے درمیان یہ دوبارہ تیزی سے بڑھکر 125 فی دن ہوگئی۔


 دہلی میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ تین ہفتے کے دوران موت کے معاملات بڑھے ہیں
دہلی میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ تین ہفتے کے دوران موت کے معاملات بڑھے ہیں


انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں 13 سے 19 اگست کے درمیان ہر روز اوسطاً 340 اموات ، 20 سے 26 اگست کے درمیان 301 اور 27 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان 301 معاملات درج کئے گئے۔ تمل ناڈو میں 13 سے 19 اگست کے درمیان یہ تعداد121 ,20 اور 26 اگست کے درمیان 102 اور 27 اگست کے درمیان 99 رہی ۔ آندھرا پردیش میں 13 سے 19 اگست کے درمیان ہرروز اوسطاً 88 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ۔ 20 سے 26 اگست کے درمیان یہ تعداد 91 رہی جبکہ 27 اگست سے دو ستمبر کے درمیان یہ گھٹ کر 84 پر آگئی ۔

مسٹر بھوشن نے کہا کہ کورونا مریضوں کی موت کے معاملے ہر روز کی بنیاد پر مہاراشٹر میں ساڑھے 11 فیصد اور آندھرا پردیش میں ساڑھے چار فیصد کم ہوئے ہیں ۔ جبکہ دہلی میں ان میں 50 فیصد ، تمل ناڈو میں 18.2 فیصد اور کرناٹک میں 9.6 فیصد کی تیزی آئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 03, 2020 06:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading